Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہمارے ملک کا مستقبل نوجوانوں کے جذبے اور عزم پر منحصر ہے/ صدر جمہوریہ ہند

by Indian Times
10/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی،9 جولائی ۔ ایم این این۔صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج  نئی دہلی میں ’مائی ہوم انڈیا‘ کے زیر اہتمام یووا سمیلن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا حال اور مستقبل دونوں ہوتے ہیں۔ ان کی قابلیت اور صلاحیت و ہنر مندی ملک کا سر فخر سے بلند کرنے میں خاص کردار ادا کرتی ہے۔

اس لیے یہ کہنا مناسب ہو گا کہ آج کا نوجوان کل کی تاریخ کا خالق ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دنیا میں، ہندوستان میں نوعمروں اور نوجوانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے۔ اسے ’ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ‘ کہا جاتا ہے جو ہمارے ملک کے لیے ایک موقع ہے۔ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہمارے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔ ہمارے ملک کا مستقبل نوجوانوں کے جذبے اور عزم پر منحصر ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی نوجوانوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے کئی اسٹارٹ اپس کی بنیاد رکھی ہے۔

آج کا نوجوان نوکری کا متلاشی ہونے کے بجائے نوکریوں کا تخلیق کار بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ نوجوان کسی قسم کی مہارت حاصل کریں اور اسی مہارت کی بنیاد پر اپنے کیریئر کا انتخاب کریں۔ آج کا دور اسپیشلائزیشن (خصوصیت) کا دور ہے۔ صرف ٹیکنالوجی اور مہارت ہی ہمارے نوجوانوں کو اوپر لے جا سکتی ہے۔صدرجمہوریہ نے نوٹ کیا کہ 29 جون 2022 تک، ہندوستان میں 103 یونیکارن قائم ہو چکے ہیں، جن کی کل قیمت تقریباً 336 بلین ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ہر 10 میں سے 1 یونیکارن ہندوستان میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ مئی 2022 تک، دنیا بھر میں 47 کمپنیوں نے ڈیکاکورن کا درجہ حاصل کیا ہے جن میں چار ہندوستانی اسٹارٹ اپ ہیں اور ان میں سے تین نوجوان چلا رہے ہیں۔

کووڈ-19 کے دوران بھی ہندوستان میں یونیکارن کی تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس وبائی بیماری نے عالمی سطح پر بہت زیادہ سماجی و اقتصادی مصائب کا سامنا کیا ہے، لیکن اس دوران بھی ہمارے نوجوان کاروباریوں نے ہمت اور ہنر کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی ثقافت اور تہذیب بہت قدیم ہے۔ اور زمانہ قدیم سے ہم نے تنوع میں اتحاد (انیکتا میں ایکتا) کا اصول اپنایا ہے۔ ہندوستان کی سرزمین ہمیشہ سے مختلف تہذیبوں اور روایات سے آراستہ رہی ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ’مائی ہوم انڈیا‘اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے قومی یکجہتی اور سالمیت کے جذبے کو پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قوم پرستی سے روشناس کرانے کے لیے یوتھ کانفرنس ایک قابل تحسین کاوش ہے۔ انہوں نے ’ون انڈیا‘ اور ’کرم یوگی‘ جیسے ایوارڈز قائم کرنے کے لیے’مائی ہوم انڈیا‘ کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ این جی او بہت سے سماجی کاموں میں بھی مصروف ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے چین کے سولر پینل سپلائی چین کے غلبے پر خبردار کیا

Next Post

وزیر خارجہ جے شنکر نے جنوبی سوڈان کو اس کے 12ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
وزیر خارجہ جے شنکر نے جنوبی سوڈان کو اس کے 12ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی

وزیر خارجہ جے شنکر نے جنوبی سوڈان کو اس کے 12ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS