Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم 16 جولائی کو بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے

by Indian Times
14/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی//وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 جولائی 2022 کو اترپردیش کا دورہ کریں گے اورجالون ضلع کی اورئی تحصیل کے کیٹھیری گاؤں میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔حکومت ملک بھر میں کنکٹیویٹی میں اضافہ کرنے کے لیے پابند عہد ہے، اور سڑک بنیادی ڈھانچہ کی بہتری کے لیے کیا گیا کام اس کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

اس سلسلے میں ایک غیر معمولی کوشش کے تحت 29 فروری 2020 کو وزیر اعظم کے ذریعہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیاتھا۔ ایکسپریس وے پر کام 28 مہینوں کے اندر مکمل کیا جا چکا ہے اور اب وزیر اعظم کے ذریعہ اس کا افتتاح کیا جائے گا۔296 کلوم میٹر طویل چارلینوں والا ایکسپریس وے ، اترپردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریئل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو پی ای آئی ڈی اے) کے تحت، تقریباً 14850 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، اور اسے بعد میں توسیع سے ہمکنار کرکے چھ لینوں میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اسے چترکوٹ ضلع میں بھرت کوپ کے قریب گونڈا گاؤں میں این ایچ-35 سے لے کر ایٹاوا ضلع میں کدریل گاؤں کے قریب تک توسیع دی گئی ہے، جہاں یہ آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے میں ضم ہوتا ہے۔ یہ سات اضلاع یعنی، چترکوٹ، باندہ، مہوبا، حمیر پور، جالون ، اوریا اور ایٹاوا سے ہوکر گزرتا ہے۔خطے میں کنکٹیویٹی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اقتصادی ترقی کو بھی زبردست تقویت بہم پہنچائے گا، جس کے نتیجہ میں مقامی افراد کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ ایکسپریس وے سے آگے، باندہ اور جالون اضلاع میں صنعتی گلیارے کی تیاری کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پاکستانی عدالتیں’جبری گمشدگیوں‘کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے میں ناکام

Next Post

بھارت نے شام کو امدادکیلئے توسیع دینے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
بھارت نے شام کو امدادکیلئے توسیع دینے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کی

بھارت نے شام کو امدادکیلئے توسیع دینے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS