نئی دلی//تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات پر برطانیہ میں حالیہ سیاسی پیش رفت کے اثر کے بارے میں کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ برطانیہ میں قیادت کی تبدیلی کا اثر ہند۔ برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ پر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ 7 جولائی کو، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے اندر سے غیر معمولی بغاوت کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایف ٹی اے کے تعلق سے جاری بات چیت سے متعلق کئی طرح کے قیاس لگائے جارہے ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ جنوری میں، دونوں ممالک نے باضابطہ طور پر دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کا آغاز کیا۔اس طرح کے معاہدوں میں، دونوں ممالک سرمایہ کاری اور خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اصولوں میں نرمی کے علاوہ اپنے درمیان تجارت کی جانے والی زیادہ سے زیادہ تعداد پر کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرتے ہیں یا نمایاں طور پر کم کرتے ہیں۔”یہ (برطانیہ میں سیاسی پیش رفت)حال ہی میں ہوا ہے، اور ہمیں اس قسم کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔
لیکن چونکہ کنزرویٹو پارٹی اب بھی حکومت میں ہے اور عام طور پر بین الاقوامی مصروفیات کے سلسلے میں، حکومت کا تسلسل ہے۔ لہذا، مجھے کوئی فوری مسئلہ نظر نہیں آرہا ہے اور میں نے کسی بھی وجہ کے بارے میں نہیں سنا ہے، جو ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط دو طرفہ شراکت کو متاثر کر سکتا ہے۔
وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا برطانیہ کے وزیر اعظم کے استعفیٰ سے ہندوستان برطانیہ تجارتی معاہدے کے لیے جاری مذاکرات متاثر ہوں گے۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہند۔ برطانیہ کے درمیانبات چیت ایک اعلی درجے کے مرحلے پر ہے، اور دونوں فریقوں نے مجوزہ معاہدے کے کئی ابواب پر اتفاق کیا ہے۔دیوالی تک مذاکرات کے اختتام کی آخری تاریخ کو پورا کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر نے کہا کہ ایف ٹی اے مذاکرات “بہت” پیچیدہ معاملات ہیں اور ان میں مختلف عناصر کا بہت محتاط جائزہ لینا شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان انتہائی چیلنجنگ ڈیڈ لائنز کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔






