نئی دلی//مڈغاسکر حکومت اور ٹیلی کمیونیکیشن کنسلٹنٹس انڈیا لمیٹڈ کے درمیان ای-وی بی اے بی (ای-ودیا بھارتی اور ای-آروگیہ بھارتی( نیٹ ورک پروجیکٹ میں شرکت کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مڈغاسکر کی اعلیٰ تعلیم کی وزیر ایلیا بیٹریس اسوماکو نے انتاناناریوو، مڈغاسکر میں وزارت اعلیٰ تعلیم کے احاطے میں کوموروس اور مڈغاسکر میں ہندوستان کے سفیر ابھے کمار کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر ابھے کمار نے کہا، اکتوبر 2015 میں نئی دہلی میں منعقدہ ہندوستان-افریقہ فورم سمٹ کے دوران حکومت ہند نے پین۔افریقہ ای نیٹ ورک پروجیکٹ کی تکنیکی اپ گریڈیشن اور توسیع کا اعلان کیا۔ جس میں ٹیلی ایجوکیشن اور ٹیلی میڈیسن خدمات کو جمہوریہ مڈغاسکر سمیت افریقہ کے 48 ممالک میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا۔ پین افریقی ای۔نیٹ ورک پروجیکٹ کی تکنیکی اپ گریڈیشن اور توسیع کو ای ودیا بھارتی اور ای۔آروگیہ بھارتی نیٹ ورک پروجیکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اب اس ایم او یوپر دستخط کے ساتھ، مختلف آن لائن ڈگری/ڈپلومہ کورسز ملاگاسی کے شہریوں کو مفت پیش کیا جائے گا۔ طلباء آن لائن پورٹل پر جا کر کورسز کے لیے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ کل 26 بڑی ہندوستانی یونیورسٹیاں (بشمول آندھرا یونیورسٹی، چندی گڑھ یونیورسٹی، ایمیٹی یونیورسٹی اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی) اس پروجیکٹ میں حصہ لے رہی ہیں جو مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس، کامرس، سائنس، ہیلتھ کیئر، ہیومینیٹیز اور آرٹس کے 300 سے زیادہ مختلف کورسز پیش کر رہی ہیں۔یہ معاہدہ مڈغاسکر میں آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کے لیے وزارت اعلیٰ تعلیم کے پروگرام اور وژن کے تحت آتا ہے۔
ٹیلی ایجوکیشن بیچلر ڈگری سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کے لیکچرز پیش کرتا ہے۔ یہ بالکل مفت ہے۔ تاہم، اہلیت کے کچھ معیارات ہیں۔ ان طلباء کے لئے جو اس کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں اور مطالعہ کی تکمیل کے بعد طلباء کو اپنی ڈگریاں اور ڈپلومے مل جائیں گے۔






