Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہند۔ سعودی عرب کی دفاعی تعاون پر اجلاس نئی دہلی میں اختتام پذیر

by Indian Times
01/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی//سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع برائے سٹریٹجک امور مسٹر احمد اے اسیری نے 30 جون 2022 کو نئی دہلی میں سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر نے وزیر دفاع کو ہندوستان – سعودی عرب کی مشترکہ کمیٹی برائے دفاعی تعاون کی 5ویں میٹنگ کے بارے میں بتایا جو 29 جون 2022 کو منعقد ہوئی تھی۔جے سی ڈی سی میٹنگ کی مشترکہ صدارت جوائنٹ سکریٹری (مسلح افواج)شری دنیش کمار اور مسٹر احمد اے اسیری نے کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات بشمول مشترکہ مشقوں، ماہرین کے تبادلوں اور صنعتی تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دفاعی صنعت میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ مشترکہ بحری مشقوں کے دائرہ کار اور پیچیدگیوں کو بڑھانے اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ مشقوں کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جے سی ڈی سی کی اگلی میٹنگ سعودی عرب میں 2023 میں باہمی طور پر آسان تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جے سی ڈی سی ہندوستان اور سعودی عرب کی وزارت دفاع کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے اور رہنمائی کرنے کا اعلیٰ ادارہ ہے۔نائب وزیر نے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ساتھ چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی بات چیت کی۔ وفد کے لیے ایک دفاعی صنعت کی بات چیت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں متعدد ہندوستانی دفاعی صنعتوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت کو گرین ہائیڈروجن کوریڈور بنانے کی ضرورت ہے/نیتی آیوگ

Next Post

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تاجکستان کے وزیر توانائی کے ساتھ باہمی ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تاجکستان کے وزیر توانائی کے ساتھ باہمی ملاقات کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تاجکستان کے وزیر توانائی کے ساتھ باہمی ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS