نئی دلی// صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آئی پی سی کانفرنس 2022 کی صدارت کی اور آج وگیان بھون، نئی دہلی میں انڈین فارماکوپیا کے 9ویں ایڈیشن کا اجراء کیا۔ ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس سال کی کانفرنس کا تھیم ’’مستقبل کے لیے میڈیسن کے معیار سے خطاب‘‘ تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ہندوستان کے فارما سیکٹرکو دنیا بھر میں تسلیم اور سراہا جانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنرک ادویات کی تشکیل اور تیاری میں مہارت حاصل کر کے اور دنیا کو سستی ادویات فراہم کر کے “دنیا کی فارمیسی” بن گئے ہیں۔ لیکن ہمیں اب بھی فارماسیوٹیکل سیکٹر میں تحقیق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
آج تک، چار ممالک – افغانستان، گھانا، نیپال اور ماریشس- نے آئی پی کو معیار کی کتاب کے طور پر قبول کیا ہے۔ ہمیں ایک روڈ میپ بنانا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ ممالک ہمارے فارماکوپیا کو قبول کر سکیں۔بین الاقوامی سطح پر حکومت کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا، ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن اور اس سمت میں ہمارے کام کے نتیجے میں، دنیا نے ہمیں پہچاننا اور ہمارے کام کو اہمیت دینا شروع کر دی ہے۔
ہمیں اس بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ ہمارا فارماکوپیا اس کا فائدہ کیسے اٹھا سکتا ہے جس سے بین الاقوامی تجارت اور صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے جس کی بنیاد دیسی ادویات میں ہماری طاقت ہے۔ فارماکوپیا ایک سوستھ اور سمردھ بھارت تیار کرنے کے لیے اہم ہے، تاکہ ہماری طبی مصنوعات – ویکسینز، ادویات، آلات وغیرہ کے معیاری معیار کو برقرار رکھا جا سکے اور مریضوں پر ان ادویات کے اثرات پر نظر رکھی جا سکے۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہندوستان عام ادویات کا دنیا کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے اور حجم کے لحاظ سے دنیا بھر میں جنرکس کی سپلائی کا 20 فیصد حصہ رکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے دوران ہندوستان نے 150 ممالک کو قابل رسائی اور سستی ویکسین فراہم کی ہیں۔ بہت سارے ممالک میں ویکسین اور دیگر عام ادویات کی فراہمی کے دوران، ہم نے کبھی بھی معیار اور کوالٹی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی غیر معیاری یا جعلی ادویات فراہم کیں۔ اس کے نتیجے میں ہندوستان نے عالمی تعریفیں حاصل کی ہیں۔






