نئی دلی// مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ زیر تعمیر دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے، ناگپور۔ممبئی سمردھی مہامرگ اور متعدد نئے سڑک پروجیکٹ مہاراشٹر میں مزید اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ آج ممبئی میں سی آئی آئی کے ذریعہ منعقدہ دوسری ’’سنکلپ سے سدھی نیو انڈیا، نیو ریزولو کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گڈکری نے کہا کہ ممبئی کو دہلی، پونے اور بنگلور سے جوڑنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے عظیم منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔جناب گڈکری نے بتایا کہ 1 لاکھ کروڑ روپے کے مہتواکانکشی دہلی –
ممبئی ایکسپریس وے پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس سے قومی دارالحکومت اور تجارتی دارالحکومت کے درمیان سفر کا وقت کم ہو کر 12 گھنٹے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا خواب ہے کہ ممبئی کے نریمن پوائنٹ سے دہلی تک کوسٹل روڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے ہموار کنیکٹیویٹی قائم کرنا اور وسائی ۔
ویرار تک اور اس سے آگے 50,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کے ساتھ سی لنک قائم کیا جائے۔ مرکزی وزیر نے حکومت مہاراشٹر سے درخواست کی کہ اس پراجیکٹ کے لیے درکار سٹیل اور سیمنٹ پر ریاستی جی ایس ٹی کو معاف کر دیا جائے۔گڈکری نے ممبئی – پونے ایکسپریس وے اور پونے رنگ روڈ کے ویسٹرلی بائی پاس کے ذریعے ممبئی سے بنگلور تک براہ راست سڑک کنکشن بنانے کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔
انہوں نے کہا کہ سڑک کی ترتیب کا منصوبہ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے اور جلد ہی کام شروع ہونے کی امید ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پونے-اورنگ آباد سڑک کی ایک نئی ترتیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت صرف 2 گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔ شری گڈکری نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی شری ایکناتھ شندے سے کہا جو کہ کانفرنس میں بھی موجود تھے زمین کے حصول کے کام کو فعال طور پر شروع کیا جائے۔






