نئی دلی// قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ حکومت ہند 14-15 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں سائبر سیکورٹی تعاون پر بمسٹیک ماہرین کے گروپ کی دو روزہ میٹنگ کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ اجلاس مارچ 2019 میں بنکاک میں منعقدہ بمسٹیک قومی سلامتی کے سربراہوں کی میٹنگ کے دوران کیے گئے معاہدے پر مبنی ہے کہ بمسٹیک ماہر گروپ بمسٹیک خطے میں سائبر سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرے گا۔
ذاتی طور پر ہونے والی میٹنگ کی صدارت نیشنل سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل راجیش پنت کررہے ہیں اور اس میں بنگلہ دیش، بھوٹان، ہندوستان، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے مندوبین کی شرکت کررہے ہیں۔ تمام مندوبین اپنے متعلقہ سرکاری ادارے سے سائبر سیکیورٹی کے ماہر ہیں۔ بمسٹیک فورم میں سیکورٹی سیکٹر کے لیے ایک اہم ملک کے طور پر
ہندوستان نے سائبر سیکورٹی تعاون پر اس میٹنگ کو منظم کرنے اور سائبر سیکورٹی پر ایکشن پلان تیار کرنے کی پہل کی ہے۔ بمسٹیک کے رکن ممالک کی نمائندگی ان کے متعلقہ سرکاری اداروں کے سینئر حکام کر رہے ہیں جو سائبر سیکیورٹی اور واقعے کے ردعمل سے متعلق ہیں۔اس بمسٹیک ماہرین گروپ کے اجلاس کا بنیادی مقصد ایکشن پلان مرتب کرنا ہے جس سے بمسٹیک کے رکن ممالک کے درمیان آئی سی ٹی کے استعمال میں سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کو تقویت ملے گی۔
یہ ایکشن پلان سائبر سے متعلق معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کا احاطہ کرے گا جس میںسائبر کرائم، اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، سائبر واقعے کے ردعمل اور سائبر اصولوں سے متعلق بین الاقوامی ترقیات جیسے مدعے بھی شامل ہیں۔ ایکشن پلان کو 5 سال کے ٹائم فریم میں لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد سائبر سیکیورٹی پر ماہرین کا گروپ ایکشن پلان کا جائزہ لے گا۔






