Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

جموں کشمیر کے طلبا و طالبات کےساتھ مبینہ ناانصافی پر سید محمد الطاف بخاری کا اظہار تشویش

by Indian Times
16/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں کشمیر کے طلبا و طالبات کےساتھ مبینہ ناانصافی پر سید محمد الطاف بخاری کا اظہار تشویش
سرینگر/15ستمبر/ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے پنجاب کی دیش بھگت یونیورسٹی (ڈی بی یو) میں نرسنگ کے کئی طلبا و طالبات کے ساتھ کالج انتظامیہ کے مبینہ امتیازی سلوک اور پولیس لاٹھی چارج سے متعلق اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی طور مداخلت کرتے ہوئے اسے پنجاب کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائیں۔اپنے بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ انہیں متاثرہ طلبائ و طالبات نے مطلع کیا ہے کہ کالج انتظامیہ کی طرف سے ان کے داخلوں کو دوسرے نرسنگ کالج، جو انڈین نرسنگ کونسل (آئی این سی) کی طرف سے تسلیم شدہ نہیں ہے، میں منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف ا±ن کے پرامن احتجاج کے دوران ان پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”یہ بات حیران ک±ن ہے کہ ان طلبائ و طالبات کو ایک ایسے وقت میں دوسرے کالج میں منتقل کیا جا رہا ہے، جب وہ پہلے ہی دیس بھگت یونیورسٹی میں تین سال کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں اور ان کا چوتھا سال شروع ہونے والا ہے۔ اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ کالج انتظامیہ نے مبینہ طور پر ان طلبائ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ یا تو وہ کالج منتقلی کے حکم کی تعمیل کریں یا فیس وغیرہ واپس لے کر گھر چلے جائیں۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے اس طرح کا طرز عمل بلا شبہ بلاجواز ہے۔“سید محمد الطاف بخاری نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو پنجاب حکومت کے ساتھ اٹھائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دیس بھگت یونیورسٹی میں زیر تعلیم جموں کشمیر کے طلبا و طالبات کو کسی قسم کی غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا، ”میں ایل جی منوج سنہا جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور اسے پنجاب کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائیں تاکہ جموں و کشمیر کے طلبائ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں ان کے تعلیمی سفر کے دوران کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنے سے محفوظ رکھا جاسکے۔“انہوں نے احتجاج کرنے والے طلبائ کی شکایات کو بغور س±ننے اور ا±نہیں تمام مطلوبہ سہولیات بہم پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپنی پارٹی نے کینڈل مارچ نکالا،شہید سیکورٹی افسران کو خراج عقیدت پیش

Next Post

اننت ناگ کے کوکر ناگ جنگل میں انکاﺅنٹر تیسرے روز بھی جاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا
National

دہشت گردی کے شکار کسی بھی خاندان کو انصاف سے محروم نہیں کیا جائےگا/منوج سنہا

16/03/2026
نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
Politics

نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

16/03/2026
Next Post
اننت ناگ کے کوکر ناگ جنگل میں انکاﺅنٹر تیسرے روز بھی جاری

اننت ناگ کے کوکر ناگ جنگل میں انکاﺅنٹر تیسرے روز بھی جاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS