نئی دلی// ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او، جناب وِنے کمار ترپاٹھی نے آج ریل بھون میں ’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ کی معروف ہفتہ تقریبات کا آغاز کیا۔ آزادی کی جدو جہد میں 75 شناخت شدہ اسٹیشنوں/27 ریل گاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، بھارتی ریلوے 18 جولائی سے 23 جولائی تک ہفتہ بھر چلنے والی تقریبات کا اہتمام کرے گی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب ونے کمار ترپاٹھی نے کہا، ’’آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک جزو کے طور پر، اس ہفتہ یعنی ’آئیکانک ویک‘ کے دوران جن بھاگیداری اور جن آندولن کے بھرپور جوش و جذبے کے تحت ’آزادی کی ریل گاڑی اور اسٹیشنز‘ نامی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جو کہ نوجوان، نئے اور مشہور بھارت کی امنگوں اور خوابوں کے ساتھ ماضی کی جدوجہد آزادی کی اقدار اور عظمتوں کی ہم آہنگی کو پیش کرے گی ۔
یہ ہفتہ 23 جولائی 2022 کو ایک سنگ میل پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔‘‘معروف ہفتہ تقریبات کے پروگرام ریلوے اسٹیشنوں اور تاریخی اہمیت کی حامل ریل گاڑیوں پر مرتکز ہوں گے۔ اس کے لیے، 75 ریلوے اسٹیشنوں کو فریڈم اسٹیشن کے طور پر اور 27 ریل گاڑیوں کو اسپاٹ لائٹنگ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ 24 ریاستوں کے ان تمام 75 اسٹیشنوں میں، لائٹیں لگانے اور سجاوٹ کے ساتھ ساتھ، مقامی زبان میں نکڑ ناٹک، روشنی اور آواز کے شوز، ویڈیو فلموں/ حب الوطنی پر مبنی نغموں کی ویڈیو کی نمائش، وغیرہ جیسے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، جن کا مقصد جن بھاگیداری میں اضافہ کرنا ہے۔ ’آزادی کی ریل گاڑی‘ کے پس منظر میں تصاویر کی نمائش اور سیلفی پوائنٹ بھی قائم کیے جائیں گے اور یہ مکمل معروف ہفتہ تقریبات کے دوران اِن اسٹیشنوں کی عمارتوں میں قائم رہیں گے۔
23 جولائی 2022 کو دہلی میں منعقد ہونے والے سنگ میل پروگرام میں متعلقہ مقامی علاقے کے مجاہدین آزادی کے کنبہ اراکین کو مدعو کیا جائے گا جو اپنی داستانیں ساجھا کریں گے۔






