Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

‘خود انحصاری بہت اہم، ملک کے دفاع کا دائرہ اب سرحدوں تک محدود نہیں

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بحریہ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں قومی سلامتی کے لیے خطرات چوطرفہ ہو چکے ہیں اور جنگ کا طریقہ کار بھی بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم اپنے دفاع کا تصور صرف زمین، سمندر اور آسمان تک کرتے تھے۔ اب دائرہ خلا کی طرف بڑھ رہا ہے، سائبر اسپیس کی طرف بڑھ رہا ہے، اقتصادی، سماجی فضا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

جیسے جیسے بھارت عالمی سطح پر خود کو قائم کر رہا ہے، پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے ذریعے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو خود انحصار بنا کر ہی ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتیں خواہ ملک میں ہوں یا بیرون ملک ان کی ہر کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہر شہری کو آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے 75 دیسی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو قوم کے نام وقف کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا قدم ہے اور اس تعداد کو مسلسل بڑھانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے تو ہماری بحریہ غیر معمولی بلندیوں تک پہنچ جائے۔انہوں نے آزادی سے قبل ملک کے دفاعی شعبے کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بندوقیں اور مشین گنیں اعلیٰ ترین سمجھی جاتی تھیں اور بڑی تعداد میں برآمد کی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاؤٹزر، ایشا پور رائفل فیکٹری میں بنائی جانے والی مشین گنیں اعلیٰ سمجھی جاتی تھیں۔

ہم بہت بڑی تعداد میں انہيں ایکسپورٹ کیا کرتے تھے۔ لیکن پھر کیا ہوا کہ ایک وقت میں ہم اس علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے درآمد کنندہ بن گئے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کا دفاعی شعبہ آزادی سے پہلے بھی بہت مضبوط ہوا کرتا تھا۔ آزادی کے وقت ملک میں 18 آرڈیننس فیکٹریاں تھیں جہاں سے توپوں سمیت کئی قسم کا فوجی سازوسامان ہمارے ملک میں بنایا جاتا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں ہم دفاعی ساز و سامان کے ایک اہم سپلائر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت گزشتہ دہائیوں سے سبق لیتے ہوئے ایک نیا ماحولیاتی نظام تیار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے دفاعی تحقیق اور ترقی کو نجی شعبے، اکیڈمی، ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور اسے ترقی کے لیے استعمال کرنے کے اقدامات بھی کیے ہیں۔ دفاعی خریداری مقامی کمپنیوں سے کی جا رہی ہے، جس سے دفاعی درآمدات میں تقریباً 21 فیصد کمی آئی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کرپٹو کرنسی پر پابندی کیلئے عالمی حمایت کی ضرورت /وزیر خزانہ

Next Post

پارلیمنٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ملکی مفاد میں ہونا چاہئے/وزیر اعظم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
بھارت کے عوام کو یکساں جمہوری حقوق حاصل

پارلیمنٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ملکی مفاد میں ہونا چاہئے/وزیر اعظم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS