Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

کرناٹک کانگریس نے دروپدی مرمو کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی

by Indian Times
20/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی//کرناٹک ریاستی کانگریس نے این ڈی اے کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو اور دیگر کے خلاف انتخابی کمیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔ یہ شکایت 18 جولائی کو ہوئے صدارتی انتخاب میں قانون کے التزامات کی خلاف ورزی کے الزام میں کی گئی ہے۔ کانگریس نے نامناسب طریقہ اختیار کر ووٹ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کو ملے ووٹوں کو ناقابل قبول قرار دے کر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس نے انتخابی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر کو ہدایت دیں کہ وہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب کے مفادات میں بنگلورو کے وِدھان سودھا میں دروپدی مرمو کے حق میں ڈالے گئے سبھی ووٹوں کو ناقابل قبول قرار دیں۔ ساتھ ہی کانگریس نے دروپدی مرمو، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی اور دیگر بی جے پی لیڈران کے خلاف کیس درج کر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ دروپدی مرمو کے کہنے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی، بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار کیتھل، بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا، بی جے پی کے چیف وہپ ستیش ریڈی اور بی جے پی کے وزراء اور دیگر سینئر لیڈروں نے ایک ساتھ مل کر بی جے پی کے سبھی اراکین اسمبلی کو 17 جولائی کو بنگلورو کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں بلایا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کے لیے اراکین اسمبلی کے ٹریننگ سیشن کی آڑ میں انھیں عالیشان کمرے میں رکھا گیا اور کھانا، شراب، تفریح وغیرہ کی فراہمی کی گئی۔ 18 جولائی کی صبح تقریباً سبھی وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر بی جے پی لیڈران بی ایم ٹی سی کی اے سی بسوں میں ہوٹل سے وِدھا سودھا میں ووٹ ڈالنے آئے۔ یہ سب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا دونوں میں بتایا گیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کی یہ سبھی حرکتیں مرمو کے اشارے پر اراکین اسمبلی کو رشوت دینے اور ووٹروں کو نامناسب اثر ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان اعمال سے بی جے پی قیادت نے اراکین اسمبلی کے انتخابی حقوق کے آزادانہ استعمال میں مداخلت کی ہے اور ہوٹل میں وِدھا سودھا تک جانے کے لیے بس اور دیگر گاڑیاں دستیاب کرائی ہیں۔

کانگریس نے کہا کہ ہوٹل کے بل کی ادائیگی وزیر اعلیٰ اور بی جے پی قیادت کے ذریعہ کی گئی ہے جو صدر اور نائب صدر انتخاب ایکٹ 1952 کے تحت دفعہ 181اے کے التزامات کے ساتھ موجود تعزیرات ہند کی دفعہ 171بی، 171سی، 171ای اور 171ایف کے التزامات کی واضح خلاف ورزی ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا باتوں اور حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم آپ کے قابل احترام دفتر سے این ڈی اے صدارتی عہدہ کی امیدوار دروپدی مرمو، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی، بی جے پی کے ریاستی صدر نلن کمار، اسمبلی کے چیف وہپ اور بی جے پی کے وزیر، بی جے پی رکن اسمبلی اور دیگر سینئر لیڈروں کے ذریعہ کیے گئے انتخابی جرائم کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ ان کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کیا جائے۔ شکایت پر اپوزیشن کے لیڈر سدارمیا، ریاستی کانگریس چیف ڈی کے شیوکمار اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر بی کے ہری پرساد نے دستخط کیے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی ایس پی سریندر سنگھ کا قتل کھٹر حکومت میں تباہ نظامِ قانون کی مثال/کانگریس

Next Post

‘لولو مال ‘میں نماز ادا کرنے کے الزام میں چار گرفتار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
‘لولو مال ‘میں نماز ادا کرنے کے الزام میں چار گرفتار

'لولو مال 'میں نماز ادا کرنے کے الزام میں چار گرفتار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS