Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹورزم کو بہترین سیاحتی پروڈکٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے/جی کشن ریڈی

by Indian Times
29/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی// وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹورازم کو ایک خاص سیاحتی پروڈکٹ کے طور پر تسلیم کیا ہے، جس میں پانی کے کھیل کی سرگرمیاں شامل ہیں، بہار سمیت ہندوستان کو 365 دن کی منزل کے طور پر فروغ دینے اور مخصوص دلچسپی کے ساتھ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اقدام کئے گئے ہیں۔

یہ جانکاری وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر ایڈونچر ٹورازم کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹورازم کے لیے ایک قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔

سکریٹری (سیاحت) کی صدارت میں ایک قومی بورڈ برائے ایڈونچر ٹورازم تشکیل دیا گیا ہے، جس میں شناخت شدہ مرکزی وزارتوں/تنظیموں، ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے شامل ہیں، جس کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی کو عملی شکل دینے اور نافذ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ، کوسٹل سرکٹ کی شناخت سودیش درشن اسکیم کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تھیمیٹک سرکٹس میں سے ایک کے طور پر کی گئی۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، سیاحت کی وزارت، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار واٹر اسپورٹس ، گوا کے ذریعے، مختلف ہنر مندی کے کورسز کے ذریعے واٹر اسپورٹس آپریٹرز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دیتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کینیڈا خالصتانی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنتا جا رہا ہے!

Next Post

وزیراعظم کی توجہ چھوٹے کسانوں کو منظم کرکے ان کی آمدنی بڑھانےپر مرکوز / تومر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
وزیراعظم کی توجہ چھوٹے کسانوں کو منظم کرکے ان کی آمدنی بڑھانےپر مرکوز / تومر

وزیراعظم کی توجہ چھوٹے کسانوں کو منظم کرکے ان کی آمدنی بڑھانےپر مرکوز / تومر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS