Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بھگوان بدھ کے آثار کی نمائش ہندوستان اور منگولیا کے درمیان مماثلت کو ظاہر کرتی ہے/ارجن رام میگھوال

by Indian Times
30/06/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی// ہندوستان اور منگولیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح منگولیا میں بھگوان بدھ کے آثار کی نمائش دونوں ملکوں کے درمیان مماثلت اور قربت کو ظاہر کرتی ہے۔

منگولیا میں 11 دنوں تک نمائش کے لیے رکھے گئے بھگوان بدھ کے مقدس کپلواستو کے آثار کو گذشتہ روز وزیر موصوف نے وصول کیے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منگولیا میں بدھ کے آثار کی 11 دنوں تک نمائش نے دونوں ممالک کے درمیان مماثلت اور قربت کو ظاہر کیا۔ انہوں نے ہندوستان اور منگولیا کے مضبوط باہمی تعلقات کو یاد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آثار کی نمائش کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم نے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کو بھی فروغ دیا۔ چار مقدس آثار – جنہیں ‘ کپل وستو اوشیش کہا جاتا ہے، مرکزی وزیر رجیجو کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے میں دو خصوصی بلٹ پروف تابوتوں میں لایا گیا تھا۔

بھگوان بدھ کے مقدس آثار جو بدھ مت کے مقدس ترین آثار میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں جو 29 سال بعد منگولیا میں لوٹے ہیں، بدھ مت کے مقدس ترین آثار میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں 11 دنوں تک اولانبتار میں گندن ٹیگچینلنگ خانقاہ کے احاطے میں واقع بتساگان مندر میں دکھایا گیا۔ 2015 میں، مقدس آثار کو نوادرات اور فن کے خزانے کے ‘AA’ زمرے میں رکھا گیا تھا جنہیں ان کی نازک نوعیت کو دیکھتے ہوئے عام طور پر نمائش کے لیے ملک سے باہر نہیں لے جانا چاہیے۔ تاہم، منگولیا کی حکومت کی خصوصی درخواست پر، حکومت نے مستثنیٰ قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور روحانی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے منگولیا میں مقدس آثار کی نمائش کی اجازت دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مزید مشکل میں ڈال دیا

Next Post

سرمایہ دارانہ سامان کے شعبے کی ترقی میک اِن انڈیا پروگرام کی کامیابی کیلئے کلید/ دھرمندر پردھان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post

سرمایہ دارانہ سامان کے شعبے کی ترقی میک اِن انڈیا پروگرام کی کامیابی کیلئے کلید/ دھرمندر پردھان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS