Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

نائب وزیراعلیٰ نے متعدد سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
16/03/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری۔۔۔انفو۔۔۔۔نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے ضلع راجوری کے بلاک سیری میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت آٹو سٹینڈ کھیری سے مسجد پوتھا ایسٹ تک لِنک روڈ کی تعمیر و مینی ٹیننس کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔ چار کلو میٹر طویل اس سڑک منصوبے کے لئے 927.62 لاکھ روپے کی تخمینی لاگت منظور کی گئی ہے۔اس سے کنکٹویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی اور مقامی آباد ی کے لئے آسانی سے آمد رفت و آواجاہی میں سہولیت ہوگی۔ دورے کے دوران اُنہوں نے دو دیگر سڑک منصوبوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھا جن میں”دواکا تا ہائی سکول موہ پوتھا“اور ”گنیا تا پاٹلی (لنک روڈ)“ شامل ہیں۔ ان اَقدامات کا مقصد دیہی علاقوں میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور عوام کو ضروری خدمات تک بہتر رَسائی فراہم کرنا ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے سنگِ بنیاد کی تقاریب کے بعدعوامی رسائی پروگرام منعقد کئے اور اُنہوں نے وہاں مقامی باشندوں سے بات چیت کی، اُن کے مسائل سنے اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔تقریبات کے دوران جن مسائل کو اُجاگر کیا گیا ان میں منگل دیوی سے شمشان گھاٹ تک سڑک کی تعمیر، ترقیاتی منصوبوں کے لئے فارسٹ کلیئرنس کے مسائل، پانی کی قلت، پنچایت گگروٹ میں لائبریری کا قیام، گنیا میں کمیونٹی ہال کی تعمیر، گنیا سکول کے قریب منی سپورٹس سٹیڈیم کے قیام اور چوکی سے لنگھر تک سڑک کی خستہ حالی شامل تھے۔سریندر کمار چودھری نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو تیز رفتار بنانے اور خطے کے ہر گوشے تک بنیادی سہولیات پہنچانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے لوگوں کو یقین دِلایا کہ عوامی رسائی پروگراموں کے دوران اُٹھائے گئے مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ فوری طور پر اُٹھایا جائے گا تاکہ ان کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مقامی لوگوںسے مشاورت کے ساتھ ترقیاتی منصوبے تیار کئے جائیں تاکہ یہ منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات اور ترجیحات کی عکاسی کریں۔بعدمیں اُنہوں نے نوشہرہ میں مقامی دورے بھی کئے اور اُنہوں نے وہاںلوگوں سے بات چیت کی اور علاقے کی ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔ مقامی باشندوں نے ان اقدامات کو سراہا اور دیہی علاقوں میں سڑک رابطہ اور ترقی کو ترجیح دینے پر حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔اِن پروگراموں میں اے ڈی سی نوشہرہ پریتم لال تھاپا، ڈی ایف او نوشہرہ شویتا دیونیا، ایس ای پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) دیوی دیال، ڈِی ڈِی اِی محمد نواز چودھری، اے سی ڈِی عقیل نوید، اے ایل سی پردیوت گپتا، ایگزن پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) سرور محمود کے علاوہ ضلع اور مختلف سیکٹورل افسران اور بڑی تعداد میںلوگوںنے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے شبینہ بشیر کو تقرری نامہ سونپ دیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS