Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

KVICنے کھادی کیلئے سینٹرآف ایکسلینس کے ذریعہ تیار کردہ نالج پورٹل کا آغاز کیا

by Indian Times
16/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی//کھادی کے لیےمعلومات کا پورٹل ایک پلیٹ فارم ہے جسے کھادی کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس نے کھادی اداروں کو ڈیزائن کی ہدایات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ پورٹل کا افتتاح محترمہ پریتا ورما، سی ای او- کے وی آئی سی ، نے 14 جولائی 2022 کو کیا تھا۔ کھادی اداروں کی مدد کے لیے ایم ایس ایم ای ،کےوی آئی سی ،کی وزارت نے این آئی ایف ٹی میں کھادی کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا ہے۔کھادی کے لیے نالج پورٹل کھادی اداروں کے وسیع تر حصے میں ڈیزائن سے متعلق معلومات کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔

پورٹل خاص طور پر کھادی کے لیے موزوں رجحانات کو آسان بنا کر ڈیزائن میں سہولیات پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلےمیں چار کہانیوں/ڈیزائن کے پہلوؤں کا تصور قائم کیا گیا ہے اور جلد I میں اُسےپیش کیا گیا ہے۔ ہر کہانی کا ایک کلیدی عنوان ، رنگ پیلیٹ، اور بنے ہوئے ڈیزائن کے لئے ڈائریکشنس، پرنٹس، تانے بانے کی ترتیب اور سطحوں کے لیے ہدایات ہیں۔ ہر کہانی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے – گھر اور ملبوسات۔ تھیمز کے علاوہ، پورٹل گھر اور ملبوسات دونوں کے لیے سائز چارٹس، سلیویٹ بورڈ، بٹن اور بندش، سیون اور فنشز بھی فراہم کرتا ہے۔

موسموں اور رجحانات کے مطابق ہدایات فراہم کرنے کے لیے معلومات کو سال میں دو بار اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ معلومات نہ صرف کھادی اداروں کے لیے بلکہ کھادی کے لیے ملبوسات، گھریلو مصنوعات اور پیکیجنگ کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے والی تنظیموں کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہوں گی۔ پورٹل میں سمت کے طور پر دکھائے گئے ٹیکسٹائل کو خاص طور پر کھادی کے دھاگے کی مختلف موٹائیوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ گھر اور ملبوسات کے لیے بناوٹ اور ڈھانچے بنانے کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔پورٹل سینٹر آف ایکسیلنس فار کھادی کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا جائے گا اور www.coek.in پر اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم/پانڈے

Next Post

اسرائیل اپنے حیفا بندرگاہ کوبھارت کے اڈانی پورٹس کے حوالے کرے گا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
اسرائیل اپنے حیفا بندرگاہ کوبھارت کے اڈانی پورٹس کے حوالے کرے گا

اسرائیل اپنے حیفا بندرگاہ کوبھارت کے اڈانی پورٹس کے حوالے کرے گا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS