Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای نے جموں و کشمیر میں صحت سہولیات پر ایچ ایم آئی ایس کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

ایچ ایم آئی ایس جے اینڈ کے میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں اہم اصلاحات میں سے ایک ہو گا ۔ دویدی

by Indian Times
16/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//صحت اور طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ( ایچ اینڈ ایم ای ) منوج کمار دویدی نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات پر ہاسپٹل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( ایچ ایم آئی ایس ) کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایچ ایم آئی ایس یو ٹی کے صحت کے شعبے میں اہم اصلاحات میں سے ایک ہو گا اور یہ یہاں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا اور اسے مزید جوابدہ اور شفاف بنائے گا ۔

انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ او پی ڈی ، اسٹورز اور فارمیسی انوینٹری کنٹرول اور مریضوں کے فیڈ بیک میکنزم کے شعبوں کو ابتدائی طور پر کم سے کم وقت میں شروع کریں تا کہ ان اہم ترین شعبوں کا پہلے خیال رکھا جائے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ پروجیکٹ سے وابستہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہموار تال میل اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا جانا چاہئیے تا کہ اسے کامیابی سے لاگو کیا جا سکے اور مقررہ مدت کے اندر اسے شروع کیا جا سکے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس ایجنسی کے اختتام تک پہلے تین ماڈیولز کو لاگو کرنے کا عمل مکمل کریں ۔

دویدی نے عمل آوری ایجنسی کے نمائندوں سے کہا کہ وہ نئے سافٹ وئیر کے ساتھ پہلے سے موجود پروسیسز کا جائیزہ لیں اور موبائل سروس فراہم کرنے والوں سے بین محکمہ جاتی اور دیگر اجازتوں کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں ۔ میٹنگ کے دوران ایم ڈی نیشنل ہیلتھ مشن ایم یاسین چودھری نے پروجیکٹ کی نمایاں خصوصیات پیش کرتے ہوئے مختلف سافٹ وئیر اور ہارڈوئیر پرزوں کی خصوصیات اور ترجیحات کے شعبوں کے بارے میں بتایا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس ایچ اینڈ ایم ای ، ڈائریکٹر کوارڈینیشن نیو جی ایم سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایچ اینڈ ایم ای ، او ایس ڈی ایچ اینڈ ایم ای ڈیپارٹمنٹ ، ڈویژنل نوڈل آفیسر جموں اور این ایچ ایم کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

Next Post

سرمد حفیظ نے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سرمد حفیظ نے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

سرمد حفیظ نے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS