Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سرمد حفیظ نے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کیلئے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

by Indian Times
16/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بانڈی پورہ//انفو//سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے آج ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا تا کہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ سرمد حفیظ جو ضلع بانڈی پورہ کے انتظامی سیکرٹری بھی ہیں ، نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، ڈائریکٹر ٹورازم جی این ایتو ، ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف ہکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجہ ، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی کوثر شفیق ، ایس ای آر اینڈ بی ، ضلعی افسران ، بی ڈی سی اور سرپنچوں نے شرکت کی ۔

میٹنگ کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری سیاحت کو بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کو حال ہی میں صحت ، تعلیم ، زراعت ، ہنر اور خود روز گار اور مالیاتی شمولیت کے بنیادی ڈھانچے وغیرہ سمیت ترقیاتی پیرا میٹرز پر پنچائتوں کی درجہ بندی کرنے کیلئے ویب پورٹل تیار کرنے کیلئے نیشنل ای گورننس ایوارڈ ملا ۔ جل شکتی محکمے کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری کو بتایا گیا کہ جل شکتی محکمہ نے جل جیون مشن کے تحت 17 بور ویل ، 22 او ایچ ٹیز ، 39 ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹ اور 146 سلو سینڈ فلٹریشن پلانٹ کے ٹینڈر کئے ہیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع نے اسکولوں ، اے ڈبلیو سیز اور صحت و بہبود کے مراکز وغیرہ کو پائپر واٹر سپلائی فراہم کرنے کا 95 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے ۔

روڈ کنیکٹیویٹی کا جائیزہ لیتے ہوئے سرمد حفیظ کو بتایا گیا کہ 78.44 لاکھ روپے کی لاگت سے آلوسہ تا کوئلمقم روڈ ، 46.21 لاکھ روپے کی لاگت سے حاجن ۔ خسر پورہ روڈ ، 64.36 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے گنڈی پرینگ ۔بخشیبل روڈ اور 89.27 لاکھ روپے کی لاگت سے اہم شریف بھوٹو روڈ پر کام جاری ہے ۔ یہ بھی بتایا گیا کہ 500 سے زائد آبادی کی تمام بستیوں کو جوڑنے کیلئے ڈی پی آر مکمل ہو چکے ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم جی ایس وائی نے 9 بڑے پروجیکٹوں کیلئے کام شروع کیا ہے جن میں کنزلوان بگتور روڈ ، نیرو سکندر روڈ اور کش پوٹ روڈ شامل ہیں ۔ سرمد حفیظ نے متعدد چیلنجز کے باوجود انتھک محنت کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں تا کہ تمام اہداف کو بروقت حاصل کیا جا سکے ۔ قبل ازیںسرمد حفیظ نے سوشل ویلفئیر ، اینمل ہسبنڈری ، دستکاری ، ہینڈ لوم ، ایجوکیشن ، آئی سی ڈی ایس فشریز ، زراعت ، باغبانی ، این آر ایل ایم ، او ایس سی ، ڈی آئی سی ، کے وی آئی بی ، کے وی آئی سی اور سوشل ویلفئیر کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائینہ کیا ۔

انہوں نے استفادہ کنندگان میں 05 سماعت کے آلات ، منظوری کے خطوط ، 2 کاٹنے والی مشینیں ، نصابی کتابیں ، یونیفارم اور بیبی کٹس وغیرہ بھی تقسیم کیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے پروگراموں کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے فنکشنل پراجیکٹس کی بحالی کی بھی ہدایت دی ۔ اس موقع پر چئیر مین ڈی ڈی سی، وائس چئیر مین ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، صدر ایم سی بانڈی پورہ ، صدر ایم سی سنبل اور حاجن ، صدر سرپنچ ایسوسی ایشن نے ضلع کے مختلف مسائل کو پیش کیا ۔ سیکرٹری نے تمام حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای نے جموں و کشمیر میں صحت سہولیات پر ایچ ایم آئی ایس کے نفاذ پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

Next Post

سرمد حفیظ نے ضلع بانڈی پورہ میں سیاحتی شعبے کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سرمد حفیظ نے ضلع بانڈی پورہ میں سیاحتی شعبے کا جائزہ لیا

سرمد حفیظ نے ضلع بانڈی پورہ میں سیاحتی شعبے کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS