کولمبو۔ 16؍ جولائی۔ ایم این این۔ سری لنکا کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل، ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے نے ہفتہ کو پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا سے ملاقات کی اور کہا کہ ہندوستان سری لنکا میں جمہوریت، استحکام اور معاشی بحالی کا حامی ہے اور سری لنکا میں معاشی بحالی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمشنر نے ٹویٹر پر کہا، ہائی کمشنر نے آج صبح معزز اسپیکر سے ملاقات کی۔ جمہوریت اور آئینی فریم ورک کو برقرار رکھنے میں پارلیمنٹ کے کردار کی تعریف کی، خاص طور پر اس اہم موڑ پر جب سری لنکا کو تاریخ کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
قبل ازیں جمعہ کو سری لنکا کے مرکزی اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ٹوئٹر پر ساجیت پریماداسا نے لکھا، میں صدر بننے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ ووٹر 225 ایم پیز تک محدود ہے جس میں جی آر (گوتابایا راجا پاکسے) اتحاد نمبروں پر حاوی ہے۔ سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرماسنگھےکے بیان کے مطابقجیسا کہ سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسےنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، آئین کے مطابق، پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔






