Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

مریض کی تندرستی کیلئے کام کریں ، نہ صرف علاج/ پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ ایم ای

اصلاحات تکنیکی مداخلت ، انتظامی مہارتیں صحت کے شعبے کیلئے ناگزیر

by Indian Times
17/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں//انفو//ہمیں ہیلتھ کئیر ایڈمنسٹریٹرز کے ایک مضبوط کیڈر کی ضرورت ہے جس کیلئے ہمیں ہنر مندی کی ترقی ، تربیت ور صلاحیت سازی کے پروگراموں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے ۔ چونکہ ہندوستان ایک ترقی پذیر ملک سے ترقی یافتہ ملک بن کر ابھر رہا ہے ۔ یہ ضروری ہے کہ ہمارا صحت کا شعبہ ایک ساتھ ترقی کرے ۔ ان باتوں کا اظہار صحت اور طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ( ایچ اینڈ ایم ای ) منوج کمار دویدی نے آج گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں جموں ڈویژن کے میڈیکل افسروں کیلئے پانچ روزہ منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

یہ تربیتی پروگرام اکیڈمی آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جموں چیپٹر نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کے اشتراک سے منعقد کیا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صحت کے شعبے میں چیلنجز بڑھ رہے ہیں اور طبی عملے کو بھی اپنی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام حاضرین پر زور دیا کہ وہ تجسس کے ساتھ ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور سیکھنے کو اپنے معمول کے کام میں لاگو کریں ۔ منوج کمار دویدی نے عہدیداروں کے ساتھ انتظامی تجاویز کا اشتراک کیا اور ان سے وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے انوینٹری ، عمل اور آلات کا روٹین آڈٹ کرنے کو کہا ۔

مہمان خصوصی نے ٹائم منیجمنٹ ، سٹاف منیجمنٹ اور سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے تکنیکی مداخلتوں کے استعمال پر بھی زور دیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مشورہ دیا کہ مریض کی صحت کو بہتر بنانے کا مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں نہ صرف علاج ۔پرنسپل سیکرٹری نے کووڈ معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صحت کے عہدیداروں کو بھی خبر دار کیا ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ چوکس رہیں ، کووڈ سے بہتر طور نمٹنے کیلئے ٹیسٹنگ کو تیز کریں ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان نے ڈی ایچ ایس ۔ جے کے نئے اقدامات پر پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دی ۔

انہوں نے مہمان خصوصی کو سیو لائف جموں اقدام کے بارے میں بتایا جس کے تحت پورے ڈویژن میں ضلع ، سب ڈویژن اور سی ایچ سی کی سطح پر ایمر جنسی رومز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ راجیو گاندھی ہاسپٹل گنگیال میں خصوصی کیموتھراپی ، ریڑھ کی ہڈی کی سرجری اور ڈرمیٹولوجی یونٹ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ہیلتھ کئیر منیجمنٹ سے متعلق خود سیکھنے والی کتاب کا اجراء بھی کیا گیا اور میڈیکل آفیسرز میں تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر موجود افراد میں پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودھن ، ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل اور ڈائریکٹر کوارڈینیشن نیو میڈیکل کالجز ڈاکٹر یشپال شرما ، ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایم سی ایچ جموں ڈاکٹر ارون شرما سمیت دیگر سینئر افسران ، میڈیکل آفیسرز اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عہدیداران شامل تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کوآپریٹو سوسائٹیز دیہی معیشت کے انجن/ یشا مدگل

Next Post

جموں و کشمیر کے 145حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتہ کی صبح سعودی عرب سے سرینگر پہنچی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر کے 145حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتہ کی صبح سعودی عرب سے سرینگر پہنچی

جموں و کشمیر کے 145حجاج کرام کی پہلی پرواز ہفتہ کی صبح سعودی عرب سے سرینگر پہنچی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS