Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں و کشمیرترقی کی راہ پر گامزن

جموںوکشمیرمیں گرام پنچایتی سطح پر 44ڈیجیٹل وِلیج سینٹر قائم کئے گئے ہیں

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//جموںوکشمیر یوٹی میں گرام پنچایتی سطح پر پنچایتی راج اِداروں کو بااِختیار بنانے کے لئے 44 ڈیجیٹل وِلیج سینٹر( ڈی وِی سی ) جس میں ہر ضلع میں دو قائم کئے گئے ہیں۔اِس مشن کے تحت متعلقہ ضلع کمشنروں سے 44پنچایت گھروں کی نشاندہی کی گئی ۔ ڈیجیٹل وِلیج سینٹر( ڈی وِی سی ) ان پنچایت گھروں میں قائم کئے گئے ہیں اور وہ آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ ، دیگر آلات اور تمام کنکٹویٹی سے لیس ہے۔

ڈیجیٹل وِلیج سینٹر( ڈی وِی سی ) گائوں کی سطح پر وَن سٹاپ سروس حل کرنے کے طور پر کام کریں گے اور وائی فائی ہاٹ سپاٹ ، ٹیلی میڈیسن ، ایگر ی کلچرل سپورٹ سروس ، ڈیجیٹل پے منٹس اور دیگر جی 2سی اور بی ٹو سی خدمات فراہم کریں گے ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محکمہ خزانہ کے فعال تعاون سے جموںوکشمیر کی باقی گرام پنچایتوں میں اِس طرح کے مزید ڈیجیٹل وِلیج سینٹر( ڈی وِی سی ) قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔یہ پروگرام پائلٹ بنیادوں پر جموںوکشمیر کے 44دیہات میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیاگیا تھا۔

پہلے مرحلے میں ہر ضلع سے دو گائوں لئے جارہے ہیں جو ڈیجیٹل خدمات پیش کرنے کے لئے کنکٹویٹی ( فائبروِی ایس اے ٹی ) کے لحاظ سے قابلِ عمل ہیں۔ باقی گرام پنچایتوں کو دوسرے مرحلے میں لیاجائے گا ۔پروگرام کا بنیادی مقصد آئی ٹی سے چلنے والی خدمات مؤثر طریقے سے حکمرانی کی فراہمی ، سرکاری سکیموں کی عمل آوری کے بارے میںبیداری پیدا کرنا اور دیہی عوام کی سماجی و اِقتصادی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔گرام پنچایت کی موجودہ عمارتوں کوڈیجیٹل وِلیج سینٹروں( ڈی وِی سیز) کے طو رپر نامزد کیا گیا ہے جن میں سمارٹ ایل اِی ڈی ، کمپیوٹر ، سکرین ، اِنٹرنیٹ اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔دیہی ترقی محکمہ کے وِلیج لیول ورکر ( وِی ایل ڈبلیوز)ڈیجیٹل وِلیج سینٹروں( ڈی وِی سیز) کے کسٹوڈین اور مجموعی اِنتظام کے لئے ذمہ دار ہیں۔ اِن سینٹروں کی دیکھ ریکھ متعلقہ گائوں کے نمبردار اور لمبردار، چوکیدار بھی کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر میں 44 ڈیجیٹل وِلیج سینٹروں کا اِفتتاح کرنے کے بعد کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے جو جامع ترقی کی طرف ایک بہت بڑاا قدام ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا،’’ جموںوکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور ہم نے جامع ترقی کی طرف ایک بہت بڑا قدم بڑھایا ہے ۔آج 44پنچایتیں اور 40 بلاکوں کوڈیجیٹل وِلیج سینٹروں کی شکل میں لوگوں کے لئے وقف کیا گیا ہے اور حکومت کی تمام آن لائن سکیموں تک پہنچنے کے لئے اِنتظامات کئے گئے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت کا قبائلی طلباء کیلئے سکالر شپ میں 125 فیصد تک اِضافہ کرنے کا اعلان

Next Post

پی سی سی ایف ڈاکٹر موہت گیرا نے صوبہ کشمیر کی لکڑی پر مبنی صنعتوں پر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پی سی سی ایف ڈاکٹر موہت گیرا نے صوبہ کشمیر کی لکڑی پر مبنی صنعتوں پر

پی سی سی ایف ڈاکٹر موہت گیرا نے صوبہ کشمیر کی لکڑی پر مبنی صنعتوں پر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS