Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

حکومت ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی لگا کر وصولی کر رہی ہے: راہل گاندھی

by Indian Times
19/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دودھ، دہی، مکھن، چاول، روٹی دال جیسی ضروری اشیاء پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے لوگوں کا دم نکل رہا ہے لیکن اس کی (حکومت) وصولی جاری ہے۔

راہل گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ “اب کی بار، ‘وصولی ‘ سرکار؟” اب سے دودھ، دہی، مکھن، چاول، دالیں، روٹی جیسی پیک شدہ مصنوعات پر عوام سے پانچ فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش مہنگی،

سلنڈر 1053 روپے کا ہو گیا، لیکن حکومت کہتی ہے ‘سب چنگا سی۔ یعنی یہ مہنگائی حکومت کا نہیں عوام کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مہنگائی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ جب وزیر اعظم اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ بنایا تھا لیکن آج انہوں نے عوام کو مسائل کی گہری دلدل میں دھکیل دیا ہے جس میں لوگ ہر روز ڈوبتے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم صاحب آپ کی اس بے بسی پر خاموش ہیں، خوش ہیں اور جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ میں اور پوری کانگریس پارٹی حکومت کی طرف سے آپ پر کیے جانے والے ہر ظلم کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہم اس معاملے کو ایوان میں بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وزیر اعظم کتنے ہی الفاظ میں ‘غیر پارلیمانی’ کہہ کر ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کریں گے، انہیں جواب دینا پڑے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نوپورشرما کو قتل کرنے آیا تھا پاکستانی درانداز:جانچ ایجنسیاں

Next Post

وزیراعظم مودی دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دستے سے بات چیت کریں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے

وزیراعظم مودی دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دستے سے بات چیت کریں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS