Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں2019سے نمایاں بہتری

شہریوں پرحملوں اورملی ٹنٹ کارروائیوںمیں کمی واقعہ

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس//مرکزی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر میں شہری ہلاکتوںمیں کمی کادعویٰ کرتے ہوئے بدھ کوکہاکہ رواں سال ماہ جون تک کل 7 شہریوں پر حملہ کیا گیا ۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانندرائے نے راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھرگے کے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کوبتایاکہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس سال 30جون تک جموں و کشمیر میں کل 7 شہریوں پر حملہ کیا گیا تھا۔

انہوںنے بتایاکہ سال2021 میں شہریوں پر حملوں کی تعداد 12 تھی جبکہ سال2019اور2020میں شہریوں پر کل ملاکر28حملے کئے گئے تھے ۔مرکزی وزیر کاکہناتھاکہ سال2019سے شہریوں پر حملوں میں کمی کااندازہ ان اعدادوشماے سے لگایاجاسکتا ہے

کہ سال2018میں 33شہریوں پر ملی ٹنٹوںنے حملے کئے گئے ۔ انہوںنے ملی ٹنٹ حملوں میں بھی سال2019سے کمی کادعویٰ کیا۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانندرائے نے ایوان بالا کوجانکاری دی کہ سال2018میں کل417ملی ٹنٹ حملے ہوئے تھے ،جن میں سال2019سے خاطرخواہ کمی آئی ۔انہوںنے کہاکہ سال2019میں ملی ٹنٹوں نے255،سال2020میں244اورسال2021میں کل229حملے کئے ۔

کانگریس سے وابستہ راجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھرگے کاجواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانندرائے نے ایوان کوبتایاکہ حکومت پچھلے چند مہینوں میں کشمیری پنڈتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں سے واقف تھی؟ ۔انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت نے وادی میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں ایک مضبوط سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ، دن اور رات کے علاقے پر تسلط، دہشت گردوں کے خلاف گشت اور فعال کارروائیاں، ناکوں پر چوبیس گھنٹے چیکنگ، کسی بھی دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے لیے اسٹریٹجک مقامات پر روڈ اوپننگ پارٹیوں کی تعیناتی شامل ہے۔

مرکزی وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

الیکشن کمیشن کی ہدایت پرجموں وکشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں جاری

Next Post

سالانہ یاترا2022جوش و خروش کے ساتھ جاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
2سال معطل رہنے کے بعدسالانہ امرناتھ یاترا2022کا باضابطہ طورپر آغاز

سالانہ یاترا2022جوش و خروش کے ساتھ جاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS