Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دھیرج گپتا کا دورۂ اننت ناگ ، سواندھی مہااُتسو کی صدارت کی

حکومت جامع شہری ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔ پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ//انفو//میونسپل کونسل اننت ناگ کی طرف سے اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں آج سڑک فروشوں او رہاکروں کے لئے پی ایم سواندھی سکیم پر ایک روزہ میگا بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سکیم کے سینکڑوں استفادہ کنند گان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے اِجتماع سے خطاب کیا اوروینڈروں کی بہتری میں سکیم کی حصولیابیوں کو بیان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ شہری علاقوں کی جامع اور دیرپا ترقی کے لئے پُر عزم ہے اور اِس تناظر میں اُنہوں نے سٹریٹ وینڈرس ایکٹ 2021 نافذ کیا ہے۔

اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اِس سکیم کی اہمیت اورخصوصیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ کس طرح اِس سکیم نے شہری علاقوں کے کمزور طبقے کو مالی مدد فراہم کی اور ان کی پریشانیوں کو دور کیا۔اُنہوں نے ایم سی اور اس کے عملے کو بھی اس شعبے میں بہترین کام کرنے پر مبارک باد پیش کی جس کی وجہ سے اسے وزیر اعظم کی طرف سے قومی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنے میں مددملی۔اُنہوں نے گذشتہ چند برسوں میں ایم سی کے کئے گئے کاموں پر بھی روشنی ڈالی جس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانتس کی تعمیر ، وینڈنگ مارکیٹوں کا قیام ، ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ، پارکنگ اور تفریحی مقامات کی ترقی وغیرہ قابل ذکر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اننت ناگ کے تاریخی قصبے کے لئے اور بھی بہت سے منصوبے شرو ع ہونے کے علاوہ مختلف سرکاری سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے کمیونٹی سے آن لائن وینڈنگ سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ وہ تمام وینڈروں کی سوشل پروفائلنگ کریں اور انہیں حکومت کی آٹھ مختلف سماجی شعبے کی سکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کریں۔چیئرمین ایم سی اننت ناگ ہلال احمد شاہ نے اَپنے خطاب میں اننت ناگ قصبے کی ترقی کے لئے ایم سی کی جانب سے کئے گئے مختلف فلاحی اِقدامات پر روشنی ڈالی ۔

سٹریٹ وینڈروں کے لئے اقدامات جن میں تین وینڈنگ بازاروں کا قیام ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں سکیم اور بیداری اور اس کے تحت تیزی سے حاصل ہونے والی رقم شامل ہے۔ڈائریکٹر ایس بی ایم ابھیشک شرما نے سکیم کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تفصیلات دیں اور شہری شعبے کی ترقی میں پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں وَبائی اَمراض اور وبائی اَمراض کے بعد کی مدت کے دوران وینڈروں کے حق میں زائد اَز 14,000 قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز کشمیر متھرا معصوم نے بھی خطاب کیا اور جموںوکشمیر کے شہری علاقوں کی جامع او ر دیر پا ترقی کو آسان بنانے میں محکمہ کے کردار اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔آخیر میں سی اِی او ایم سی شعیب نور نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔پرنسپل سیکرٹری نے بعد میں سٹریٹ وینڈرس کے اعزازی تقریب کی صدارت کی۔ اُنہوں نے شعبہ جات کے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا اور والی بال او رکبڈی کے میچوں کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ کلچرل یونت پی ایف ڈیپارٹمنٹ آف اِنفارمیشن اور ضلع کے مختلف سکولوں کے ثقافتی پروگرموں میں شرکت کی۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اننت ناگ نصیر احمد ڈار ، ، ضلع کے ایم سی صدر، ضلعی اور سیکٹورل اَفسران ، پی آر آئی ممبران اور بڑی تعداد میں سٹریٹ وینڈروں نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹاٹا ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے

Next Post

اُجول بھارت اُجول بویشیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ڈوبتے جہاز کے عملے کے 22 ارکان کی جان بچائی

اُجول بھارت اُجول بویشیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS