Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کرناہ کے سیاسی کارکنوں کا گروپ اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اپنی پارٹی میں شامل ہوئے

سید الطاف بخاری نے خیر مقدم کیا، کارکنان کو متحرک ہوجانے کی ہدایات

by Indian Times
21/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے اور عوام رابطہ مہم وسیع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو اپنی پارٹی سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ ہمارے شفاف ایجنڈے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔سید بخاری سرینگر میں پارٹٰی صدر دفتر پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس تقریب میں شمالی کشمیر کے کرناہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کے ایک گروپ اور سکھ برادری سے وابستہ متعدد شخصیات نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس ضمن میں موصولہ بیان کے مطابق کرناہ کے جو اشخاص اپنی پارٹی میں شامل ہوئے ، اُن میں کانگریس پارٹی کے بلاک صدر حاجی محمد شاہ، ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر محمود خان، ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبدالحمید مغل، حاجی محبوب شاہ، ظہور احمد شاہ، سرپنچ سید طالب حسین شاہ، حاجی رشید، ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر بشیر شاہ اور کئی دیگر افراد شامل تھے۔اسی طرح سکھ کمونٹٰی سے تعلق رکھنے والی جو شخصیات اپنی پارٹی میں شامل ہوئیں، اُن میں گوردوارہ پربندھک کمیٹی سرینگر کے سابق صدر ماسٹر کلدیپ سنگھ، گوردوارہ پربندھک کمیٹی سرینگر کے سابق نائب صدر سردار موتی سنگھ، گوردوارہ پربندھک کمیٹی سرینگر کے سابق خزانچی گردیپ سنگھ، ہرجیت سنگھ سیوہانی، سریندر سنگھ، مکھن سنگھ، کرن سنگھ، چنا سنگھ، اور کئی دیگر اشخاص شامل تھے۔

اس موقعے پر پارٹی میں شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں تہہ دل سے پارٹی میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔ ہر بار جب نئے لوگ اپنی پارٹی میں شامل ہوجاتے ہیں تو ہمارے حوصلے مزید بلند ہوجاتے ہیں کیونکہ نئے نئے لوگوں کا پارٹی سے جڑ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ہمارے شفاف ایجنڈے کو پسند کرتے ہیں۔ ہمارا ایجنڈا جموں کشمیر میں قیام امن، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔

‘‘سید الطاف بخاری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو یقین دلایا کہ عوام کی خدمت کرنے کے حوالے سے ان کے کام کو پارٹی کی لیڈر شپ کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نےکہا، ’’آپ کو چاہیے کہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت میں جھٹ جائیں۔ پارٹی کی لیڈرشپ اس کام میں آپ کے شانہ بشانہ ہوگی۔‘‘اس موقعے پر پارٹٰی کے ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپوراہ راجہ منظور، ضلع کارڈی نیٹر تنبیر سنگھ، پارٹٰی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سیکرٹری خالد بڑھانا، پارٹی لیڈر مشتاق ظہامی، اور نوجوان لیڈر عرفان زرگر بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صنعت و حرفت کے کام کا ج کا جائزہ لیا

Next Post

سید الطاف بخاری نے پارٹی کے میڈیا ایڈوائز کی عیادت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سید الطاف بخاری نے پارٹی کے میڈیا ایڈوائز کی عیادت کی

سید الطاف بخاری نے پارٹی کے میڈیا ایڈوائز کی عیادت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS