Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

زمینی سائنس کی وزارت نے سمندر کے پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کے لیے دیسی ٹیکنالوجی تیارکرلی ہے/ جتیندر سنگھ

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی// مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ زمینی سائنس کی وزارت نے سمندری پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کے لیے دیسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، زمینی سائنس کی وزارت نے اپنے خود مختار ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی( کے ذریعے سمندر کی تبدیلی کے لیے کم درجہ حرارت کی تھرمل ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے ذریعہ سمندری پانی سے پینے کے پانی جس کا لکشدیپ جزائر میں کامیابی سے مظاہرہ کیا گیا ہے۔ایل ٹی ٹی ڈی ٹکنالوجی پر مبنی تین ڈی سیلینیشن پلانٹس تیار کیے گئے ہیں اور لکشدیپ کے یونین ٹیریٹری کے کاواراتی، اگاتی اور منیکوئے جزائر میں ان کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ان ایل ٹی ٹی ڈی پلانٹس میں سے ہر ایک کی گنجائش 1 لاکھ لیٹر پینے کے قابل پانی یومیہ ہے۔ان پلانٹس کی کامیابی کی بنیاد پر، مرکزی زیر انتظام علاقہ لکشدیپ کے ذریعے وزارت داخلہ نے امینی، اندروت، چیٹلیٹ، قدمت، کلپینی اور کلٹن میں 1.5 لاکھ کی صلاحیت کے ساتھ 6 مزید ایل ٹی ٹی ڈی پلانٹس قائم کرنے کا کام سونپا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی لکش دیپ جزائر کے لیے موزوں پائی جاتی ہے جہاں سمندر کی سطح کے پانی اور گہرے سمندر کے پانی کے درمیان تقریباً 15⁰C کا مطلوبہ درجہ حرارت کا فرق صرف لکش دیپ کے ساحلوں کے آس پاس ہی پایا جاتا ہے۔ڈی سیلینیشن پلانٹ کی لاگت دیگر چیزوں کے ساتھ متعدد عوامل پر منحصر ہے جس میں استعمال شدہ ٹیکنالوجی اور پلانٹ کا مقام شامل ہے۔ لکشدیپ جزائر میں ایل ٹی ٹی ڈی کے چھ پلانٹس کی کل لاگت 187.75 کروڑ روپے ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیاحت اور مہمان نوازی کا شعبہ ہندوستان میں روزگار پیدا کرنے والے سب سے بڑے شعبوں میں شامل/ ریڈی

Next Post

کووڈعالمی وبا کے دوران مرکزی حکومت میں بھرتی کا سلسلہ جاری رہا/ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
زمینی سائنس کی وزارت نے سمندر کے پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرنے کے لیے دیسی ٹیکنالوجی تیارکرلی ہے/ جتیندر سنگھ

کووڈعالمی وبا کے دوران مرکزی حکومت میں بھرتی کا سلسلہ جاری رہا/ڈاکٹر جتیندر سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS