Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے بی یو ڈی ایس ایکٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا

لوگوں کے مفادات کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر //انفو//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں و کشمیر میں غیر منظم ڈیپارٹمنٹ سکیموں ( بی یو ڈی ایس ) ایکٹ کو ایک ماہ کے اندر اندر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جو کہ جمع کرانے کی سرگرمیوں سے متعلق بدعنوانیوں کو روکنے کیلئے ایک جامع میکانزم فراہم کرتا ہے ۔

انہوں نے یہ ہدایات یہاں سول سیکرٹریٹ میں غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں اور غیر کارپوریٹڈ باڈیز کے کام سے متعلق 32 ویں یونین ٹیر ٹری لیول کوارڈینیشن کمیٹی ( یو ٹی ایل سی سی ) کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری خزانہ ، اسپیشل ڈی جی سی آئی ڈی ، اسپیشل ڈی جی کرائم ، لاء سیکرٹری ، جنرل منیجر آر بی آئی ، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک رلیشنز ، ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی جموں اور دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں بی یو ڈی ایس ایکٹ کے نفاذ کیلئے قواعد وضع کرنے اور آن لائین دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے ایک ماحولیاتی نظام وضع کرنے کی ہدایت دی تا کہ لوگوں کے مفادات کو بچایا جا سکے ۔ انہوں نے افسران کو ڈیجٹل دُنیا میں ہونے والے مالی فراڈ کو روکنے کیلئے مضبوط اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیں ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ خلاء کو پورا کریں ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حتمی مقصد لوگوں کا پیسہ بچانا ہے ، انہوں نے ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر زور دیا ۔

ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ ایک مکمل نظام ہونا چاہئیے جس کے ذریعے ہم ڈیٹا اکٹھا کر سکیں گے ۔ انہوں نے ایک وقف ہیلپ لائن کی فراہمی پر بھی زور دیا جہاں لوگوں کو دھوکہ دہی کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں اگاہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو روشناس کرانے کیلئے کھڑے آخری آدمی تک معلومات پہنچائی جائیں تا کہ وہ دھوکہ بازوں کا شکار نہ ہوں ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوگوں کو انٹر نیٹ پر پیسہ کمانے کے مواقع کا وعدہ کرنے والی اسکیمیں ملتی ہیں جو لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے تیار کی گئی ہیں اور ڈیجٹل دُنیا میں ہونے والے مالیاتی فراڈ کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے ۔ ڈاکٹر مہتا نے مزید کہا کہ ایک نوڈل آفیسر کو نامزد کیا جائے اور مختلف ڈپازٹ لینے والوں کی معلومات کے ساتھ ایک آن لائن ڈیٹا بیس قائم کیا جائے جس کا استعمال یہ معلوم کرنے کیلئے کیا جائے گا کہ کون سے ڈپازٹ لینے والے ریگولیٹ ہیں اور کون سے نہیں ۔ چیف سیکرٹری نے 31 ویں یو ٹی ایل سی سی میں لئے گئے فیصلوں کی پیش رفت پر کاروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ۔ انہوں نے سائبر پولیس اسٹیشن میں درج سائبر فراڈز اور اب تک کئے گئے مقدمات کی تعداد کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت کمزور نہیں،اُس پار سے ہونے والی ہر کارورائی کا بھر پور انداز میںجواب دیا جا رہا ہے / ڈی جی بی ایس ایف

Next Post

لفٹینٹ گورنر نے محکمہ سیاحت کے نئے اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لفٹینٹ گورنر نے محکمہ سیاحت کے نئے اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

لفٹینٹ گورنر نے محکمہ سیاحت کے نئے اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS