Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لفٹینٹ گورنر نے محکمہ سیاحت کے نئے اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

لفٹینٹ گورنر نے 31 دسمبر تک ہوم اسٹیز کی گنجائش کو 25 ہزار بستروں تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا

by Indian Times
22/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر //انفو//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں راج بھون میں محکمہ سیاحت کے نئے اقدامات کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ہوم اسٹے ، اہم سیاحتی مقامات پر خیمہ بستیوں کے قیام ، ایڈونچر سرگرمیوں ، ٹریکنگ کے نئے راستوں کی نشاندہی ، سرحدی سیاحت ،مختلف سطحوں پر صلاحیت سازی کے پروگرام کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ۔

یو ٹی میں ہوم اسٹے کو فروغ دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائیزہ لیتے ہوئے میٹنگ میں بتایا گیا کہ تقریباً 800 ہوم اسٹے محکمہ سیاحت کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے سیکرٹری ٹورازم سرمد حفیظ کو ہدایت دی کہ وہ ان ہوم سٹیز پر رہنے والے سیاحوں کی تعداد کے بارے میں رپورٹ پیش کریں اور 31 دسمبر تک ہوم سٹیز کی گنجائش کو 25 ہزار بستروں تک بڑھانے کا ہدف مقرر کریں ۔

لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ چونکہ گھریلو اور غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بیک پیکرز میں گھریلو قیام اور خیمہ بستیہ کی رہائش مقبول ہو رہی ہے ۔ جموں و کشمیر یو ٹی حکومت قدرتی مقامات پر خیمہ قیام کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہی ہے جو سیاحت کی صنعت کو تیزی سے ترقی دے گی ۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت سرمد حفیظ نے محکمہ سیاحت کی جانب سے نشاندہی کردہ 75 آف بیٹ مقامات کیلئے ایکٹیویٹی پلان پر تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔

لفٹینٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کیلئے سرگرمیوں کے علاوہ عوامی سہولتوں ، یوٹیلیٹیز ، پارکنگ کی سہولیات ، صفائی کی سہولیات ، ٹائلٹ یونٹس کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ وویک بھردواج ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار اور دیگر اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے بی یو ڈی ایس ایکٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا

Next Post

بڑے عوامی جلسے اپنی پارٹی ایجنڈے کی عوامی پذیرائی کا مظہر:الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بڑے عوامی جلسے اپنی پارٹی ایجنڈے کی عوامی پذیرائی کا مظہر:الطاف بخاری

بڑے عوامی جلسے اپنی پارٹی ایجنڈے کی عوامی پذیرائی کا مظہر:الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS