Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

نکاسی آب کانظام ناکام،لالچوک سوئمنگ پول میں تبدیل

شہر سری نگرکی بیشتر سڑکیں ،گلیاں اورچوراہے زیرآب،عبورومرور مشکل

by Indian Times
24/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//جے کے این ایس// سیول لائنز سمیت شہر سری نگرکے بیشتر علاقوںمیں نکاسی آب کے نظام یعنی ڈرنیج سسٹم کی پول اُسوقت پھر کھل گئی ،جب ہفتے کی صبح تیز بارشوں کے بعدلالچوک،گھنٹہ گھر ،ریگل چوک ،اولڈ کورٹ روڑ،بڈشاہ چوک اورجہانگیر چوک سمیت شہر کے متعددعلاقوںکی سڑکیں ،چوراہے اورگلی کوچے زیرآب آگئے ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ لالچوک عملاً ایک تالاب یاسوئمنگ پول میں تبدیل ہوگیا۔

جے کے این ایس کے مطابق سری نگر سمیت جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں ہفتہ کی صبح وقفے وقفے سے تیز اورموسلا دار بارشیں ہوئیں ۔ شدید بارش کے بعد لالچوک،گھنٹہ گھر ،ریگل چوک ،اولڈ کورٹ روڑ،بڈشاہ چوک اورجہانگیر چوک سمیت شہر کے متعددعلاقوںکی کئی سڑکیں، گلیاں اور بائی لین کیچڑوالے کے پانی میں ڈوب گئے۔لوگوں بالخصوص تاجروںنے کہاکہ جب وہ سنیچر کی صبح دکانات اوردیگرکاروباری مراکزکھولنے کیلئے لالچوک اورسیول لائنز کے دوسرے بازاروںمیں پہنچے توانہوںنے سڑکیں ،گلیاں اورچوراہے زیرآب دیکھے ،اوروہ آگے نہیں بڑھ سکے ۔

انہوںنے کہاکہ ہفتے کی صبح محض دوبار تیز بارشیں ہونے کے بعدلالچوک اوردیگر نواحی علاقے سوئمنگ پول بن گئے ،کیونکہ پیدل چلنے والوں کیساتھ ساتھ ماٹر سائیکلوں ،اسکوٹروں ،اسکوٹیوں اورآٹو رکھشائوںمیں سفر کرنے والوں کے کپڑے اتنے گیلے ہوگئے کہ لگا،ان لوگوںنے کپڑوں سمیت نہالیاہے ۔تاجروں کامزید کہنا تھا کہ شدید بارش کی وجہ سے بہت سی سڑکیں، گلیاں اور بائی لین زیر آب آ گئے ہیں، جس سے مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پانی بھری سڑکوں سے عوامی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے۔تاجروں اوردوسرے لوگوںنے محکمہ یوای ای ڈی اور دیگر متعلقہ محکموں واداروںکی کارکردگی پرسوال اُٹھاتے ہوئے کہاکہ نہ جانے کب شہر کاڈرنیج سسٹم بہتر ہوگا۔

اُدھر شہر کے دوسرے کئی علاقوں سے بھی ایسی ہی اطلاعات ملیں کہ بارشوں کے بعد وہاں سڑکیں، گلیاں اور بائی لین زیر آب آ گئے ہیں، جس سے مسافروں اور پیدل چلنے والوں کو عبورومرورمیںکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سنیچرکی صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد سری نگر شہر کی ہر گلی اور بائی لین میں کیچڑ کا پانی دیکھا جا سکتا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں سے7053 یاتریوںکی کشمیر آمد میں خراب موسم حائل

Next Post

میں ہندوستان کو ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتنے کے لیے کچھ بھی کروں گا/وراٹ کوہلی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
میں ہندوستان کو ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتنے کے لیے کچھ بھی کروں گا/وراٹ کوہلی

میں ہندوستان کو ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتنے کے لیے کچھ بھی کروں گا/وراٹ کوہلی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS