Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال ، جموں اور کشمیر میں پھر ہوئی شبانہ بارشیں

کئی علاقوں میں بادل پھٹ جانے سے ندی نالوں میں طغیانی ، ،اگلے 24گھنٹوں میںمزید بارشوں کا امکان

by Indian Times
29/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال ، خطہ پیر پنچال اور چناب کے علاقوں میں سیلابی پانی سے بھاری پیمانے پر نقصان
سرینگر// سی این آئی//وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے کو ایک بار پھر وادی کشمیر میں موسلا دار کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کو بھی دن بھر وقفے و قفے سے جاری رہا ۔

بارشو ں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔ادھر وادی کے کئی علاقوں میںبادل پھٹنے کے واقعات کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آئی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے

۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مٹی کے تودے، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائنڈنگ کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں موسلا دار بارشیں ہوئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسرے اضلاع میں جمعرات کی اعلیٰ الصبح سے ہی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں گرمی کازور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔

ا س دوران ندی نالوں اور دریائوں میں پانی کی مقدار کافی کم ہونے کے نتیجے میں کسان اور زمیندار بھی پریشان تھے اور آج کی بارش سے ندی نالوں اور دریائوں و جھیلوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے کسان و زمیندار وں کے چہروں پر بھی خوشی ظاہر ہوئی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سلسلہ بعد دوپہرتک وقفہ وقفہ سے جاری ریا۔وادی میں تازہ بارشوں سلسلہ شروع ہواجس کی وجہ سے معمول کے درجہ حرارت میں پھر سے ایک بار کمی واقع ہوئی۔ سرینگر سمیت وادی کے دوسرے علاقوں میںوقفہ وقفہ سے بارشیں ہوتی رہیں با۔رشوں کے نتیجے میں معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔ نمائندے کے مطابق موسم کی غیر یقینی صورتحال اور بارشوں کے نتیجے میں اہلیان وادی نے گرمی کی شدت ترین لہر سے راحت حاصل کی۔

جبکہ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شمالی و جنو بی کشمیر کے اکثر و بیشتر ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا۔ ادھر وادی کشمیر میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مٹی کے تودے، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائنڈنگ ہونے کے متعلق خبر دار کیا ہے۔ متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے، لینڈ سلائینڈنگ اور مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات لاحق ہیں۔ ایڈوائزری میں لوگوں سے خبر دار رہنے کی اپیل کی گئی کیونکہ ایسے واقعات اچانک رونما ہوتے ہیں۔ محکمے کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سرینگر میں 43.9 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ قاضی گنڈ میں 30.6 ملی میٹر گلمرگ میں 22.8 ملی میٹر، پہلگام میں 5.2 ملی میٹر اور کپواڑہ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا بارشوں کے باعث وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم

درجہ حرارت 17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 19.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے ا?ف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا ۔۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے شہر سرینگر کی سڑک جھیلوں میں تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا پڑا ۔

ادھر بارشوں سے جہاں موسم میں بہتری آئی وہیں کئی مقامات پر بادل پھٹ جانے کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آئی ، ادھر نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں دوران شب بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے رابطہ سڑک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پرانی قومی شاہراہ پر بھی پانی جمع ہو گیا۔ادھر بڈگام کے رنگریٹ علاقے میں بھی بادل پھٹنے سے سڑک پر جمع ہو گیا جس کی وجہ سے ڈی پی ایل کو جانے والی رابطہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ادھر گاندربل کے کنگن علاقے سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بارشوں کے بیچ بادل پھٹنے کے واقعات کے نتیجے میں ندی نالو ں میں پانی کا تیز بہائو آیا جس کے نتیجے میں پانی کئی علاقوں میں گھس گیا اور کھیتوں میں بھی پانی چلا گیا ۔

اسی دوران جموں میں بھی مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوںمیں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق 35سالہ محمد شوکت ولد محمد حسین ساکن کالر مورا(مینڈھر) ایک زمینی تودے کے نیچے آکر دفن ہوگیا۔یہ تودہ کوٹلی کے گولر نارا ڈھوک علاقے میں شدید بارش ک وجہ سے گر آیا۔شوکت کی لاش مقامی لوگوں کے ہاتھوں بر آمد کی گئی ہے۔مینڈھر کے ہی سانگیوٹ گاوں میںایک علیحدہ واقعہ میں بدھ کی صبح مویشیوں کا ایک شیڈ ڈھ گیا جس کے نیچے کئی مویشی آگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق کم و بیش چھ بھینسیں شیڈ کے ملبے کے نیچے دبی ہیں اور اْنہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ادھر راجوری ضلع کے سکتوہ اور درہال علاقوں میں بدھ کی صبح شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلے آنے سے کئی سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق راجوری میں شدید بارشوں کے نتیجے میںوہاں بہنے والے دو دریاوں کے پانی کی سطح اچانک بڑھ گئی ہے۔حکام کے مطابق آج صبح سالانی کے مقام پر، جہاں سکتوہ اور درہالی دریا ملتے ہیں،پانی سطح سیلاب کی حد تک بڑھ گئی۔حکام نے مزید کہا کہ ایسا گذشتہ چالیس برس میں وہاں پہلی بار ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی سطح میں اب بتدریج کمی ہورہی ہے تاہم اچانک آئے سیلابی ریلوں کی وجہ سے کئی پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ادھر جموں صوبہ کے سرحدی ضلع پونچھ میں ہوئی موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے مغل شاہراہ اور جموں پونچھ شاہراہ کیساتھ ساتھ دیگر درجنوں رابطہ سڑکیں گاڑیوں کی آمد ورفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔

ضلع میں جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے جمعرات کو ضلع پونچھ کی متعدد سڑکوں پر پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے پونچھ جموں شاہراہ کلائی کے مقام پر ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند ہو گئی تھی، جسے کچھ وقفے کے بعد بحال کر دیا گیا۔ تاہم دوسری جانب خطہ پیر پنچال کو وادی کے ساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کا معاملہ

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آئی جی او ٹی کرمایوگی کو اَپنانے او رعملانے کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آئی جی او ٹی کرمایوگی کو اَپنانے او رعملانے کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آئی جی او ٹی کرمایوگی کو اَپنانے او رعملانے کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS