Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں آئی جی او ٹی کرمایوگی کو اَپنانے او رعملانے کا جائزہ لیا

by Indian Times
29/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموںوکشمیر میں آئی جی او ٹی کرما یوگی کو اَپنانے اور اِس کے عملانے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی ۔یہ میٹنگ نیشنل پروگرام فار سول سروسز کپسٹی بلڈنگ ( مشن کرمایوگی) پر تھی جس کی تکمیل اِنٹگریٹیڈ گورنمنٹ آن لائن پلیٹ فار م ہے جسے آئی جی او ٹی کرمایوگی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل جے این دکے امپارڈ سوربھ بھگت ، ڈائریکٹر ٹریننگ آئی ایم پی اے ایم ڈاکٹر جے اے جبین ، جوائنٹ ڈائریکٹر پرینکا بھٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شفیع ، فیکلٹی ممبران ڈاکٹر خورشید الاسلام اور جے اینڈ کے امپارڈ کے ڈاکٹر بلال بٹ اور نوڈل آفیسر آئی جی او ٹی کرما یوگی ڈاکٹر محمد اشرف ڈار نے شرکت کی۔

ایل جی شکایتی سیل کے نمائندے بھی موجود تھے جن کے لئے جے کے امپارڈ،ڈی اے آر پی جی مرکزی حکومت کے اشتراک سے مختلف محکموں کے تقریباً20,000 گریوینس اَفسران کو تربیت دینے جارہا ہے ۔چیف سیکرٹری نے مشن کرمایوگی کے تمام اجزأ کا تفصیلی جائزہ لیا جس میںکمپٹنسی لیڈ کپسٹی بلڈنگ ، جواب دہی او رمعروضی جائزوں سے شفافیت ، مؤثر عوامی ترسیل کا نظام ، اِقتصادی ترقی کے لئے ساز گار پالیسیاں او رشہریوں کی مرکزیت شامل ہیں۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے رُول ٹو رَول پر مبنی گورننس ، ایک معتبر اور خود مختار اِدارہ جاتی فریم ورک ، سیکھنے اور کیریئر کے انتظام کے بارے میں خدمات پیش کرنے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم، مؤثر اور اِی ۔ہیومن ریسورس مینجمنٹ ( اِی ایچ آر ایم ) کے ذریعے مشن کرمایوگی کو اَپنا نے اور عملانے کے لئے یوٹی کی مخصوص حکمت عملی کابھی جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری کو اِی ایچ آر ایم کی دو ماہ کی مدت میں تکمیل

کے بارے میں بتایا گیا جس سے اِنسانی وسائل کے مینوئل مینجمنٹ کوڈ یجیٹل مینجمنٹ میں مکمل طور پر منتقل کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کو ڈی جی امپارڈ نے جموں وکشمیر اِنتظامیہ کے دفاتر بالخصوص جی اے ڈی میں مشن کرمایوگی کی عملانے کے لئے جموںوکشمیر حکومت کے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ ڈی جی نے مسلسل کوششوں سے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی میں جموںوکشمیر امپارڈ کے کردار پر روشنی ڈالی ۔اِس موقعہ پر جے کے امپارڈ سے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے آغاز کو بھی چیف سیکرٹری کے ساتھ شیئر کیا گیا جس میں تمام مواد بشمول پی پی ٹیز ، ویڈیو ز ، کانسیپٹ ، پیپرز، کیس سٹیڈیز ، ٹریننگ ماڈیولز ، ایکسر سائز وغیرہ ملازمین اور ٹرینیز کے فائدے کے لئے اَپ لوڈ کئے گئے ہیں۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ سسٹم ملک میں تمام اے ٹی آئیز اور سی ٹی آئیز سے منسلک ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال ، جموں اور کشمیر میں پھر ہوئی شبانہ بارشیں

Next Post

پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں

پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS