بین الاقوامی برادری کو ادارہ جاتی طریقہ اپنانے کی ضرورت : مودی
سرینگر12اکتوبرسی این آئیوزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بحران کے دوران ایک دوسرے کی مدد کیلئے بین الاقوامی برادری کو ادارہ جاتی طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ا±نہوں نے کووڈ-ا±نیس وبا کو سبھی کیلئے غور وفکر کرنے اور چوکس ہوجانے کی گھڑی قرار دیا۔ جناب مودی نے اقوام متحدہ کیGeospatial Information بین الاقوامی کانگریس سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب مودی نے کہاکہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے وسائل کو دنیا کے ہر خطے میں پہنچانے میں قائدانہ رول ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے میں دیگر ملکوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا اہم رول ہے۔ کانفرنس کے موضوع کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت Antyodaya کے نظریے کے ساتھ مشن Mode میں کام کرتا رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک کے ہر شخص کو بااختیار بنایا جائے۔






