آلوک کمار نے بیک ٹو ولیج 4 کے تحت پنچائت بگلا جکھ میں دو روزہ دورہ کیا ختم
سانبہانفوپرنسپل سیکرٹری اسکولی تعلیم آلوک کمار نے مقامی پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق اسکیموں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیک ٹو ولیج کے تحت اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر ایک میٹنگ میں بات چیت کی ۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ایس ایس پی ابھیشیک مہاجن ، اے ڈی ڈی سی راجندر سنگھ ، سرپنچ بگلا جکھ رمیش کمار کے علاوہ دیگر افسران ، مقامی لوگ ، سرکردہ شہری ، نوجوان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت دورے کے آخری دن پرنسپل سیکرٹری نے پنچائت کے وزٹنگ آفیسر کے طور پر گاو¿ں کے مکینوں کو رام مندر جکھ میں مائی سکیم پورٹل پر جمع کیا ، جو کہ ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد حکومت کی تلاش اور دریافت کو پیش کرنا ہے ۔ آلوک کمار نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول پنچائت ممبران ، مہیلا سبھا ، بال سبھا ، بزرگ شہریوں ، خصوصی طور پر معذور افراد ، یوتھ کلب اور دیگر کے ساتھ میٹنگ کا بھی منعقد کی اور ان کے مطالبات اور مسائل کو محکموں کے تال میل کے ذریعے حل کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے پنچائت میں اپنے قیام کے دوران اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام لائن ڈیپارٹمنٹ ، فرنٹ لائن ورکرز جن ابھیان کے تحت ڈیلیور یبلز کو پورا کریں جس میں گولڈن کارڈز رجسٹریشن ، زمینی پاس بُکس کی تقسیم ، کے سی سی سیچوریشن ، پانی کی جانچ ، فعال پٹوار خانہ ، خود روز گار مہم اور دیگر گُڈ گورننس کے اشارے شامل ہیں ۔ بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری نے سیلف ایمپلائمنٹ مہم کے تحت منظوری لیٹر ، بزرگ شہریوں میں بورڈ گیمز ، نوجوانوں میں کھیلوں کی کٹس بھی تقسیم کیں ۔






