Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سامون نے B2V4 کے آخری مرحلے کے دوران لولاب کے مختلف علاقوں کا کیا دورہ

by Indian Times
04/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سامون نے B2V4 کے آخری مرحلے کے دوران لولاب کے مختلف علاقوں کا کیا دورہ
کپواڑہ انفوبیک ٹو ولیج 4 ( B2V4 ) کے تیسرے اور آخری مرحلے پر پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ضلع کپواڑہ کے لولاب سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تا کہ ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈویفوڈے ساگر دتاترے ، وائس چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کپواڑہ حاجی فاروق احمد میر کے علاوہ متعلقہ ضلع اور سیکٹورل افسران پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری جو ضلع کپواڑہ کے مینٹر سیکرٹری سیکرٹری بھی ہیں ، نے این ٹی پی ایچ سی میدان پورہ کا دورہ کیا اور ایکسرے ، لیبر روم ، لیبارٹری ، فارمیسی اور ڈینٹل سیکشن سمیت مختلف وارڈوں اور سہولیات کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس اور مریضوں سے بھی بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سامون نے مستحقین میں پی ایم آیوشمان گولڈن کارڈ تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر سامون نے کپواڑہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے 24 کلو میٹر دور معروف اسلامی اسکالر مولانا انور شاہ کشمیری ؒ کی جائے پیدائش شاہ آباد وارنو کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے مرحوم اسکالر کے پرانے رہائشی مکان کا معائینہ کیا اور جے ڈی پلاننگ کو اس کی حفاظت اور تحفظ کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ بی ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ گھر کے باہر ایک بورڈ آویزاں کریں جس میں مرحوم انور شاہ کشمیری کے تاریخی پس منظر کو دکھایا گیا ہو ۔ پرنسپل سیکرٹری نے مولانا مرحوم کے قبرستان میں بھی فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ڈی سی نے اے سی ڈی کپواڑہ کو قبرستان کی مناسب باڑ لگانے اور خوبصورتی کرنے کی ہدایت دی ۔ دریں اثنا اس موقع پر مقامی لوگوں نے پرنسپل سیکرٹری کو مطالبات کا ایک میمورنڈم سونپا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے آفن لولاب میں زیر تعمیر ہیمال پُل کا معائینہ کیا جس پر کام رُک گیا تھا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے موقع پر ہی مسئلہ حل کیا اور ڈپٹی کمشنر نے پُل کے ٹھیکیدار سے فون پر بات کی اور انہیں دس دن کے اندر تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈاکٹر سامون نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول وارنو کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے سکول کے طلباءاور سٹاف سے بات چیت کی ۔ انہوں نے ضلع بھر میں زمینداری پروگرام شروع کرنے پر ڈی سی کپواڑہ کی کوششوں کو سراہا اور اساتذہ سے کہا کہ وہ اس پروگرام کو مزید کامیاب بنانے کی کوششوں کو مزید تقویت دیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے وارنو اے میں گرام پنچائت میں بھی شرکت کی اور پی آر آئی اور عام لوگوں سے بات چیت کی انہوں نے اس موقع پر مستفدین میں آیوشمان گولڈن کارڈ تقسیم کئے ۔ ڈی ڈی سی کے وائس چئیر مین نے گرام سبھا کے دوران پرنسپل سیکرٹری کے سامنے علاقے کے ترقیاتی مسائل کو پیش کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شرما نے جموںوکشمیر میں کان کنی شعبے سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا

Next Post

آلوک کمار نے بیک ٹو ولیج 4 کے تحت پنچائت بگلا جکھ میں دو روزہ دورہ کیا ختم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
آلوک کمار نے بیک ٹو ولیج 4 کے تحت پنچائت بگلا جکھ میں دو روزہ دورہ کیا ختم

آلوک کمار نے بیک ٹو ولیج 4 کے تحت پنچائت بگلا جکھ میں دو روزہ دورہ کیا ختم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS