Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی نے بڈگام میں زیر تعمیر 100بستروں والے اِی ایس آئی سی ہسپتال کی پیش رفت کا کیا معائینہ

by Indian Times
19/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی نے بڈگام میں زیر تعمیر 100بستروں والے اِی ایس آئی سی ہسپتال کی پیش رفت کا کیا معائینہ
بڈگام    انفو  مرکزی وزیر مملکت پیٹرولیم ، قدرتی گیس ،محنت و روزگار رامیشور تیلی نے یہاں سیڈ کو اِنڈسٹریل کمپلیکس اومپورہ میں زیر تعمیر 100 بستروں والے ایمپلائز سٹیٹ اِنشورنس کارپوریشن ( اِی ایس آئی سی ) ہسپتال کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ اِس ہسپتال کے مکمل ہونے سے اِی ایس آئی سی ہسپتالوں کی تعداد 161 تک پہنچ جائے گی کیوں کہ 8میڈیکل کالجوں سمیت 160 ہسپتال پہلے ہی وزارت کے ذریعے آسانی سے چلائے جارہے ہیںاور مختلف رِیاستوں میں اِستفادہ کرنے والوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِی ایس آئی سی دُنیا کی بہترین کثیر جہتی سماجی تحفظ سکیموں میں سے ایک ہے۔ابتداً، مرکزی وزیر مملکت موصوف کو جانکاری دی گئی کہ یہ ہسپتال 159 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اِس میں صحت کی جدید سہولیات ہوں گی جن میں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی ، اوپی ڈی ، آئی پی ڈی ، آپریشن تھیٹر، ڈینٹل ، میٹرنٹی ، آئی سی یو وارڈ ، تشخیصی لیبارٹریوں، نفسیاتی شعبہ اور دیگر تمام صحت سہولیات وہاں رکھی جائیں گی ۔وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ ہسپتال مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا اور تمام جدید مشینری اور طبی اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مناسب تعیناتی سے لیس ہوگا۔اُنہوں نے ہسپتال کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا اور متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ اسے جون 2024 ءسے پہلے مکمل کیا جائے۔وزیر مملکت موصوف نے اِی ایس آئی سی کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے والوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے فیکٹریوں کے زیادہ سے زیادہ ملازمین اور دیگر مزدوروں یا کسی بھی ورک فورس کے رجسٹریشن پر زور دیا جو عارضی بنیادوں پر بیمہ شدہ اَفراد کے طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ اِی ایس آئی سی کے فوائد حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے محکمہ محنت و روزگار کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں موجود تمام کار خانوں اور دیگر کاروباری اِکائیوں میں تمام کارکنوں کی تشخیص اور جسٹریشن کریں۔اُنہوں نے پردھان منتری شرم یوگی ماندھان ( پی ایم ایس وائی ای ) پنشن سکیم کے تحت اِستفادہ کنندگان کی رجسریشن پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ 38 کروڑ ہدف میں سے اَب تک 30کروڑ مستفید ین رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں اِی ۔ شرم کارڈ حاصل کرچکے ہیں۔اِس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹر اِی ایس آئی سی اے کے شرما، بورڈ ممبر ایس پی تیواری ، سی اِی سی پی ڈبلیو ڈی رامپال ،لیبر کمشنر جے اینڈ کے اے آر وار ، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نثار احمد ، ایس ایس پی طاہر سلیم ، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد ، جی ایم ڈی آئی سی محمد اشرف ، ڈی ڈی ایمپلائمنٹ مشتاق احمد اور اے ایل سی ضمیر احمد بھی وموجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈپٹی میئر جموں میونسپل کارپوریشن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

 روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کےلئے سماجی تحفظ کے اقدامات میں اِضافہ مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل /مرکزی وزیر مملکت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
 روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کےلئے سماجی تحفظ کے اقدامات میں اِضافہ مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل /مرکزی وزیر مملکت

 روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور جموںوکشمیر کے نوجوانوں کےلئے سماجی تحفظ کے اقدامات میں اِضافہ مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل /مرکزی وزیر مملکت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS