Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی تیاریوں کا لیاجائزہ

by Indian Times
19/11/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی تیاریوں کا لیاجائزہ
جموںانفو      ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی آئندہ تقریبات کی تیاریوں اور سابق فوجیوں ، بیواﺅں او ران کے زیر کفالت اَفراد کی فلاح و بہبود کے لئے اُٹھائے جانے والے دیگر اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ اِس نیک مقصد کے لئے آگے آئیں او رفنڈ کے لئے رکھے گئے نئے اہداف کو حاصل کرنے میں مثالی لگن کا مظاہرہ کریں۔اُنہوں نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی اہمیت کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر کے ساتھ مل کر ایک مسلسل مہم چلانے پر زور دیا۔آر کے گوئل نے کہا کہ فنڈ میں یہ تعاون آرمڈ فورسز کی طرف سے قوم کے تئیں کی گئی خدمات کا اعتراف ہے۔اُنہوں نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ فوجی ہماری سرزمین پر اَمن و سکون کو یقینی بناتے ہیں جو ہماری قوم کی ترقی اور معاشی بہبود کے لئے اہم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ فراخدلی سے اَپنا حصہ اَدا کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تمام محکموں سے کہا کہ وہ مختلف الیکٹرانک پرنٹ او رمواصلات کے دیگر ذرائع سے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مسلسل مہم چلائیں۔ڈائریکٹر سینک ویلفیئر نے کہا کہ ہر برس 7 دسمبر کو آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے جو شہریوں کو یہ موقعہ فراہم کرتا ہے کہ وہ اے ایف ایف ڈی فنڈ کے لئے آزادانہ طور پر عطیہ دے کر آرمڈ فورسز کے تئیں اِظہار تشکر کریں۔اُنہوں نے بیواﺅں ، سابق فوجیوں او ران کے زیر کفالت اَفراد کی بحالی اور بہبود کے لئے فنڈ سے شروع کی گئی مختلف فلاحی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔اُنہوں نے ماضی میں محکموں کے تعاون پر شکریہ اَدا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی بھرپور تعاون کی تلقین کی۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، سیکرٹری جی اے ڈی ڈاکٹر پیوش سنگلا، ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ شان ،ڈی جی اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریری مہیش داس ، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کانتا رکوال ، اے آئی جی(پی اِی آر ایس) پی ایچ کیو منو ج پنڈتا ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ راکیش کمار ،، ڈپٹی ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز جموں اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سوربھ بھگت نے سری نگر میں پی ایم۔ کے یو ایس یو ایم اور روف ٹاپ سولر سکیموں کے بارے میں بیداری پروگرام کا کیااِفتتاح

Next Post

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کا تاجروں اور ہوٹل والوں کےساتھ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کا تاجروں اور ہوٹل والوں کےساتھ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد

سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کا تاجروں اور ہوٹل والوں کےساتھ اِستفساری سیشن کا اِنعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS