Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

شوپیاں میں اپنی پارٹی کا پُر جوش جلسہ، شرکا نے سید الطاف بخاری کا والہانہ استقبال کیا

سیاسی خاندانوں نے اپنے مفادات کے لئے عوام کو ناقابلِ حصول اہداف اور جذباتی نعروں کی طرف راغب کیا: بخاری

by Indian Times
01/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

شوپیاں//اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست نے کشمیری عوام کو بھاری نقصان پہنچادیا ہے کیونکہ سیاسی خاندانوں نے اپنے لئے اقتدار حاصل کرنے اور پھر اس اقتدار کو زیادہ سے زیادہ طول دینے کے لئے عوام کو جذباتی نعروں اور نا قابلِ حصول اہداف کے پیچھے لگا دیا۔سید الطاف بخاری آج جنوبی ضلع شوپیاں کے وچی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقعے پر لوگوں نے اور پارٹی کارکنوں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔تقریب میں موجود سرکردہ پارٹی لیڈروں میں سینئر نائب صدر غلام حسن میر، پارٹی نائب صدر اور ضلع صدر شوپیاں ظفر اقبال منہاس، نائب صدرعثمان مجید، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ضلع نائب صدر شوپیاں ایڈوکیٹ گوہر احمد، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ اور ڈی ڈی سی چیئرمین عرفان منہاس، فضل الدین، تنویر ٹاک، حاجی غلام قادر بٹ، محمد اشرف وانی اور شبیر احمد شامل تھے۔سید الطاف بخاری نے شدید گرمی کے باوجود جلسے میں شرکت کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا قیام بنیادی طور پر جموں کشمیر میں سیاسی خانوادوں کے استحصال کا خاتمہ کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، “ہم یہ حقیقت جانتے ہیں کہ ان سیاسی خاندانوں، جو جموں کشمیر میں سالہاسال تک برسر اقتدار رہے ہیں، نے اقتدار کے حصول کےلئے اور پھر اپنے اقتدار کو طول دینے کےلئے معصوم لوگوں کو جذباتی نعروں اور غیر حقیقت پسندانہ اہداف کے پیچھے لگائے رکھا۔ ان جماعتوں اور خود ساختہ لیڈروں نے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا۔”انہوں نے مزید کہا، “ان روایتی سیاستدانوں نے ماضی میں فریب دیکرآپ سے ووٹ حاصل کیا۔ انہوں نے آپ کو بتایا کہ وہ جموں کشمیر میں سیلف رول لائیں گے۔

اب آپ کو ان سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ کہاں ہے وہ سیلف رول؟ اب وہ سیلف رول کے بارے میں کوئی بات کیوں نہیں کرتے؟ اب وہ ہلاکتوں کے واقعات کی ٹویٹ کے ذریعے مذمت کرتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اُن ہلاکتوں اور قتل عام کے واقعات کا جواب کون دے گا، جو ان کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں؟”انہوں نے مزید کہا، “حقیقت میں سیلف رول سے ان کی مراد اپنی ذات اور اپنے خاندانوں کے لیے سیلف رول حاصل کرنا تھا۔ ان کا واحد ایجنڈا آج بھی اقتدار کا حصول ہے۔ یہ لوگ اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بھی اقتدار کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے مفادات کے لئے عوام کا بھرپور استحصال کرنے میں انہیں کوئی جھجھک نہیں ہوتی ہے۔

“اپنی پارٹی کے قائد نے مزید کہا، “روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈوروں کے برعکس ہم کسی غیر فطری بیانیہ سے عوام کو بہلانے میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ہم عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کی زندگیوں کو داو پر لگا سکتے ہیں۔ ہمارے اہداف وہ ہیں، جن کو حاصل کرنے میں ہمارا پختہ یقین ہے۔ جموں کشمیر میں دائمی امن، مستقل خوشحالی اور ترقی ہمارے اہداف ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہاں کے عوام ان سب چیزوں کے مستحق ہیں۔ آخر ہمارے نوجوان کب تک بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے لڑتے رہیں گے؟

ایک باعزت زندگی جینے اور ایک بہتر مستقبل کا اُنہیں حق حاصل ہے۔”الطاف بخاری نے یقین دلایا کہ اپنی پارٹی عوام کی سیاسی اور معاشی خود اختیاری کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا، ” اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی اور معاشی خود اختیاری یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔”

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کی مرحلہ وارتیاریو ں کی مشق

Next Post

امریکی خصوصی ایلچی برائے کاروباری امور بھارت، بنگلہ دیش اورپاکستان کا دورہ کریں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
امریکی خصوصی ایلچی برائے کاروباری امور بھارت، بنگلہ دیش اورپاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی خصوصی ایلچی برائے کاروباری امور بھارت، بنگلہ دیش اورپاکستان کا دورہ کریں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS