Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

اتل ڈولو نے ایم آئی ڈی ایچ کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
17/12/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے ایم آئی ڈی ایچ کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی
جموں/16دسمبر/ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اتل ڈولو نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں مشن فار اِنٹگریٹیڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹی کلچر ( ایم آئی ڈی ایچ ) کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جنگلات سنجیو ورما ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر اور مشن ڈائریکٹر ڈائریکٹر ایم آئی ڈی ایچ جی آر میر ، ڈائریکٹر باغبانی جموں ، ڈائریکٹر زراعت جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر باغبانی ، منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ، ایم آئی ڈی ایچ کے نمائندے ،مرکزی وزارت زرعت اوربہبود کساناں، محکمہ صنعت و حرفت، محکمہ دیہی ترقی کوآپریٹیومحکمہ ، منصوبہ بندی کی ترقی اور نگرانی محکمہ ، سکاسٹ کے نمائندے جموں / کشمیر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ جموںوکشمیر میں باغبانی شعبے کی ہمہ گیر ترقی سے متعلق مختلف اَمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اِس کے علاوہ سکل ڈیولپمنٹ کے لئے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر نے پر غور وخوض ہوا۔اَتل ڈولو نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے جو سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئر مین بھی ہیں، اِس بات پر روشنی ڈالی کی ایم آئی ڈی ایچ مرکزی حکومت کی ایک بہت ہی اہم سکیم ہے جو جموںوکشمیر یوٹی میں باغبانی شعبے کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ آپس میں تال میل اور ہم آہنگی برقرار رکھیں تاکہ سکیم کے مطلوبہ مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کسان طبقے اور نوجوانوں کی ضروریات کے لئے سرگرم رہیں جو یونٹوں کے قیام کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کی خاطر محکمہ سے رجوع کرتے ہیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ نوجوانوں اور کسان طبقے میں اِس سکیم کے مختلف فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی نے مختلف یونٹ ہولڈروں کو مرکزی حکومت کے سامنے پیش کرنے کے لئے پانچ سی اے سٹوریج پروجیکٹوں کو منظور ی دی ہے ۔میٹنگ میں فوڈ پروسسنگ یونٹوں کے قیام کے لئے مختلف یونٹ ہولڈروں کے حق میں اِمداد کی منظوری بھی دی گئی۔مزید برآں سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی نے کیلے کے پکنے والے چیمبر کے قیام کے لئے اِمداد اور مختلف اَفراد کو ریفر وین کی خریداری کے لئے اِمداد کی بھی منظور ی دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہم دنیا کی پانچویں بڑی معاشی طاقت بن چکے ہیں /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جینٹک لیبارٹری کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جینٹک لیبارٹری کا کیااِفتتاح

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جینٹک لیبارٹری کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS