Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے 50بستروں والے ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا

by Indian Times
29/04/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے 50بستروں والے ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا
ابڈگام/انفو/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے بڈگام کے چرارِ شریف میں اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ( آئی ٹی آئی ) میں ورکشاپ بلاک اور 50 بستروں والے ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اسناد تقسیم تقریب کی صدارت بھی کی جہاں مختلف متعلقہ تجارتوں اور ایس ایچ جی جیسے دوسرے مختصر مدتی کورسز کے ہونہا ر طلباءکو نوازا گیا۔ اِس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری نے فارغ التحصیل طلباءکی کامیابیوں پربھی مبارک باد دی۔پرنسپل سیکرٹری نے بہتر روزگار کے اِمکانات کے لئے طلباءکو ہنر مندانہ تعلیم فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 6,000 نوجوانوں اور لڑکیوں کو مختلف مختصر مدتی کورسز کے تحت تربیت دی گئی تھی جبکہ 20 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف اِس مالی سال کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔اُنہوں نے اَفسران سے طلباءکو دستیاب تمام مطلوبہ سہولیات کے ساتھ ہوسٹل رہائش سمیت دونوں پروجیکٹوں کی تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے مختلف تجارتوں کے تحت مقامی نوجوانوں کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کوکے لئے معاشی وسائل اور روزگار کے مواقع کھلیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ 1988 ءمیں قائم کی گئی آئی ٹی آئی چرارِ شریف مختلف ہنر مند تجارتوں کے تحت نوجوانوں کی تربیت میں زبردست تعاون کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بالترتیب 134.76 لاکھ روپے اور 191.75 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے قائم ہونے والا ورکشاپ بلاک اور 50 بستروں پر مشتمل ہوسٹل اِس اِدارے کے تعاون کو مزید تقویت بخشے گا۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل سیکرٹری کی رہنمائی میں چاہے وہ طویل مدتی باقاعدہ کورسز ہوں یا مختصر مدت کورسز، عمارتوں کے لحاظ سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اَپ گریڈیشن،آئی ٹی آئیز کو جدید ترین مشینری اورسامان کی فراہمی اور اِنسانی وسائل کی ترقی، سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ جیسے کام عملائے گئے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی بڈگام اور آئی ٹی آئی چرار شریف میں 25 روزگار پر مبنی باقاعدہ کورسز کام کر رہے ہیںجن کی کل انٹیک صلاحیت 592 ہے۔سپر اِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی چرارِ شریف بشیر احمد نے کہا کہ گذشتہ برس ضلع کے دونوں آئی ٹی آئی میں داخلوں کے لحاظ سے صد فیصد ہدف حاصل کیا گیا تھا۔مزید برآں، گذشتہ دو برسوں میںگورنمنٹ آئی ٹی آئی چرارِ شریف میں 371 اُمید واروں کو مختصر مدت کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نور الحامد ، اسٹیٹ انگیج منٹ آفیسر این ایس ڈی سی محترمہ کہکشاں انجم ، مقامی اِنتظامیہ کے اَفسران، پی ڈبلیو ڈی ، سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی ممبران اور آئی ٹی آئی چرارِ شریف کے ٹرینی بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی کولگام نے ایکلاویہ ماڈل ریذیڈنشل سکول ٹنگمرگ کے کام کاج کا لیاجائزہ

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ضلع کی پانچ اہم اشاعتیں جاری کیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ضلع کی پانچ اہم اشاعتیں جاری کیں

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ضلع کی پانچ اہم اشاعتیں جاری کیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS