Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

اتل ڈولو نے ایف پی اوز کی یو ٹی سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
21/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتل ڈولو نے ایف پی اوز کی یو ٹی سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی
سرینگر/انفو/محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں فارمرز پروڈیوسر آرگنائیزیشن ( ایف پی اوز ) کی یو ٹی سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں ایف پی اوز کی ترقی اور کام کاج اور ایف پی اوز کو درپیش رکاوٹوں یا چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور ان پر قابو پانے کیلئے اقدامات تجویز کرنے کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔ متعلقہ افراد کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں کہ ایف پی اوز اپنے مقاصد کے حصول میں موثر طریقے سے کام کر رہے ہیں ۔ جموں و کشمیر کے یو ٹی میں ایف پی او کی حیثیت کا جائیزہ لیتے ہوئے اتل ڈولو نے کہا کہ کچھ رکاوٹیں ہیں اور ان کو اسکیم کے کامیاب نفاذ کیلئے دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیداری کی کمی کی وجہ سے بہت سے کاشتکار ایف پی او بنانے کے فوائد سے واقف نہیں ہیں ۔ مل کر کام کرنے اور ایف پی اوز بنانے کے فوائد کے بارے میں ان میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی سطح پر ایف پی اوز کیلئے سیمینار /بیداری کیمپوں کے حوالے سے سرگرمیوں کا کلینڈر بنائیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ بہت سے کسانوں کے پاس ایف پی او کو موثر طریقے سے چلانے کیلئے درکار تکنیکی معلومات اور مہارتوں کی کمی ہو سکتی ہے اور انہیں اپنی منیجمنٹ اور مارکیٹنگ کی مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے تربیت اور مدد فراہم کی جانی چاہئیے ۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ زرعی شعبے کی کریڈٹ سے منسلک اسکیموں اور ایف پی اوز کی مالی اعانت کے حوالے سے ضلعی سطح پر بینکرز اور لیڈ بینکوں کیلئے آگاہی اور تربیتی پروگرام دیہی ترقی کو فروغ دینے اور چھوٹے اور معمولی کسان قرضوں تک رسائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ میٹنگ میں ایف پی اوز کے ذریعے انفراسٹرکچر بنانے کیلئے زمین کی فراہمی ، قرض کی مقدار ( ٹرم لون /ورکنگ کیپیٹل ) اور ایف پی او فنانسنگ کیلئے درکار کولیٹرل ، فارمرز پروڈیوسر آرگنائیزیشنز فنانسنگ ( سی جی ایس ایف پی او ) کیلئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم NABSanrakshan, Draft-(CGSFPO) کے بطور ٹرسٹی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چھوٹے قرضوں تک رسائی کو یقینی بنانے اور دیگر ریاستوں کی طرز پر ایف پی اوز کے ذریعے فوری ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے یو ٹی کیپیکس کے تحت ایف پی اوز کیلئے سود کی امدادی پالیسی اسکیم ، ایف پی اوز کے ذریعے انفراسٹرکچر بنانے کیلئے زمین کی فراہمی پر غور کیا گیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی 20 اجلاس یو ٹی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہاو¿ کو فروغ دے گا ۔ مسٹر سنہا

Next Post

بھارت اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا/ وزیر اعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلواڑہ میں جے اینڈ کے پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی
National

لیفٹنٹ گورنر نے ایس ٹی سی تلواڑہ میں جے اینڈ کے پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی

18/03/2026
چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا
Business

چیف سیکرٹری نے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم اقدامات کا جائزہ لیا

16/03/2026
متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

متعدد سیاسی لیڈران لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

16/03/2026
Next Post
کانگریس کو جئے بجرنگ بلی کے نعرے لگانے پر اعتراض/ وزیر اعظم مودی

بھارت اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا/ وزیر اعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS