Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جی 20 اجلاس یو ٹی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہاو¿ کو فروغ دے گا ۔ مسٹر سنہا

by Indian Times
21/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جی 20 اجلاس یو ٹی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہاو¿ کو فروغ دے گا ۔ مسٹر سنہا
سرینگرانفو/لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جہلم راجباغ ریور فرنٹ کا افتتاح کیا اور اس پروجیکٹ کو عوام کے نام وقف کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ”سرینگر سمارٹ سٹی نے راجباغ ریور فرنٹ کو ایک عالمی معیار کی عوامی جگہ میں تبدیل کیا ہے اور دریا سے لوگوں کے رابطے کو مضبوط کیا ہے ۔ یہ جموں و کشمیر کی تیز رفتار ترقی کا بھی ایک مضبوط اشارہ ہے ۔ “ افتتاحی تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے شاندار واٹر فرنٹ کیلئے لوگوں کو مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” جہلم راجباغ ریور فرنٹ شہری فضیلت کا ایک نمونہ ہے اور یہ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا ، سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالے گا اور ثقافتی اور کاروباری انفرسٹرکچر کو ترقی دینے میں بہت ضروری تعاون فراہم کرے گا ۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمارٹ انفرسٹرکچر تیار کر رہے ہیں جو ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھے گا اور دریا کی بڑی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرے گا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے راج بوغ ریور فرنٹ کے 6 کلو میٹر طویل حصے کو واک ویز ، سائیکلنگ ، گرین اسپیس ، مفت وائی فائی ، یونیورسل رسائی جیسی سہولیات کے ساتھ عالمی معیار کی عوامی جگہ میں ترقی دینے کیلئے سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں ایک لائیبریری اور کیفے بھی تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دریا کے دوسرے کنارے پر کام جلد شروع ہوجائے گا ۔ جی 20 کے انتظامات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت لوگوں کی فعال حمایت اور شرکت کے ساتھ جی 20 اجلاس کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے جموں و کشمیر یو ٹی کو یہ عظیم موقع فراہم کیا ۔ جی 20 اجلاس کے کامیاب انعقاد سے یو ٹی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے بہاو¿ کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دُنیا جموں و کشمیر کی ثقافت اور گرمجوشی کی مہمان نوازی کا بھی مشاہدہ کرے گی ۔ ایس ایم سی کے کمشنر اور سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی نے لفٹینٹ گورنر کو پروجیکٹ کی اہم خصوصیات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر مئیر ایس ایم سی جنید عظیم مٹو ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، اے سی ایس محکمہ داخلہ مسٹر آر کے گوئل ، مالیاتی کمشنر ریونیو شالین کابرا ، ڈویژنل کمشنر کشمیر مسٹر وجے کمار بدھوری ، سینئر افسران اور سرکردہ شہری موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شہریوں کو معیاری خدمات کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنایا جائےگا /چیف سکریٹری

Next Post

اتل ڈولو نے ایف پی اوز کی یو ٹی سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
اتل ڈولو نے ایف پی اوز کی یو ٹی سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

اتل ڈولو نے ایف پی اوز کی یو ٹی سطح کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS