Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے کانسپورہ میں بلاک دیو س کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
25/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے کانسپورہ میں بلاک دیو س کا اِنعقاد کیا
بارہمولہ/انفو/ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے کانسپورہ پنچایت میں ایک روزہ عوامی رَسائی پروگرا م کا اِنعقا د کیا۔اِس پروگرا م میں مختلف شراکت داروں بشمول پی آر آئیز ، سول سوسائٹی کے اراکین سمیت علاقے کے دیگر سرکردہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف علاقوں کے وفود نے اَپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جن میں دلنہ پنچایت حلقہ میں سڑکوں کی میکڈیمائزیشن ،کانسپورہ میں نکاسی آپ کی تکمیل ، کانسپورہ میں کھیل میدان کو ترقی اور علاقے کے نوجوانوں کے لئے وقف کرنا،گوہان چند وسار وڈ کی اَپ گریڈیشن ، لینڈ سلائیڈنگ کی مرمت ، کٹیاں والی سڑک اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفود کے مطالبات اور شکایات بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ تمام مسائل کو متعلقہ اَفسران کے ساتھ بروقت حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے عوام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ ایک فعال کردار اَدا کریں تاکہ جامع اور عوام پر مبنی منصوبے اور سکیمیں وسیع تر عوامی مفاد میں وضع کی جائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر پی آر آئیز اور دیگر کو یقین دِلایا کہ اُنہوں نے جو مسائل اور مطالبات پیش کئے ہیں اوررجسٹر کئے ہیں ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔اُنہوں نے متعدد مسائل کے اَزالے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات بھی دیں۔دورانِ پروگرام ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے پنچایت کانسپورہ میں طلباءکے لئے ایک لائبریری کا بھی اِفتتاح کیا جس کا مقصد کتابوں اور دیگر متعلقہ مواد کے مطلوبہ اِنتظامات حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنا تھا۔اُنہوں نے دورانِ پروگرام ضلع بھر میں چلائے جانے والے ” جامع زرعی ترقیاتی پروگرام “ پر بھی غور وخوض کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے شرکا¿ سے خطاب کرتے ہوئے کا کہا کہ بارہمولہ کی تمام پنچایتوں میں ’ کسان سمپرک ابھیان ‘ کا آغاز کسانوں کو بزنس مینجمنٹ ، اَنٹرپرینیور شپ اور سرکاری سکیموں سمیت مختلف مسائل کے بارے میں بیداری فراہم کرنا ہے ۔ اِس کا مقصد کسانوں ، پنچایتی رام اِداروں اور نوجوانوں کو زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو تبدیل کرنے کے لئے شامل کرنا ہے۔اُنہوں نے پی آر آئیز کے نمائندوں اور دیگر شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ ” جامع زرعی ترقیاتی پروگرام “ کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لئے تین ماہ تک جاری رہنے والے ابھیان میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ جامع ترقی کے لئے لوگوں کی مدد کے لئے پُر عزم ہے۔مزید برآں، سویپ ( ایس وِی اِی اِی پی ) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا جس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اِس پروگرام کا مقصد لوگوں میں بطور شہری اِنتخابی عمل میں حصہ لینے کے لئے اَپنے فرض کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے سوچھ بھارت مشن (جی) کے تحت سوچھ گرہیوں میں مختلف سامان تقسیم کیا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف راتھر ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بارہمولہ ، چیف ایجوکیشن آفیسر ، چیف میڈیکل آفیسر اور مختلف متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سنتور اُستاد ابھے سوپوری اورکرکٹ بیٹ مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

Next Post

جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس اختتام پذیر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس اختتام پذیر

جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس اختتام پذیر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS