Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اَصغر سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کے کام کاج کا جائزہ لیا

by Indian Times
30/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اَصغر سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کے کام کاج کا جائزہ لیا
جموں/29مئی/پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن ساموں نے آج جموںوکشمیر یوٹی میں گورنمنٹ پولی تکنیک کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے سینئر اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، سپیشل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری جے کے بی او ٹی اِی ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ،ایف اے ،سی اے او کے علاوہ گورنمنٹ پولی تکنیک کالجوں کے پرنسپلوں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے جے کے یوٹی میں پولی تکنیک کالجوں سے متعلق مختلف اَمور بشمول مختلف ٹریڈز میں تناسب ، کم گریڈنگ فارغ التحصیل طلباء، جاری سول ورکس کی تیز رفتاری اور متعلقہ اَمور پر تفصیلی گفتگو کی۔متعلقہ حکام نے میٹنگ کو اِن کالجوں میں اَنرولمنٹ اور فارغ التحصیل تناسب کو مزید بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ آنے والے سیشن میں پولی تکنیک کالجوں میں صد فیصد داخلوں کو یقینی بنانے اور ڈراپ آﺅٹ فیصد کو کم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولی تکنیک کو جدید آلات اور مشینری سے اَپ گریڈ کیا جائے جس کے لئے پہلے ہی فنڈزجاری کئے جاچکے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس سے طالب علموں کو بدلتی ہوئی دُنیاوی ضروریات اور تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ طلباءکو ان کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ماہ پلیسمنٹ مہمات کا اِنعقاد کریں۔اُنہوں نے 23کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے زیر تعمیر مختلف سول کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور جلد اَز جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کہا کہ محکمہ کی ترقی کو بڑھانے کے لئے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کیپکس بجٹ 15کروڑ روپے سے بڑھا کر 69کروڑ کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پولی تکنیک کے لئے 16بسیں منظور کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی کولگام نے ایم سی کولگام کے ڈرافٹ ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایم ڈی ۔ ڈی ایل ٹی ایف سی میٹنگ منعقد کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایم ڈی ۔ ڈی ایل ٹی ایف سی میٹنگ منعقد کی

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایم ڈی ۔ ڈی ایل ٹی ایف سی میٹنگ منعقد کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS