Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایم ڈی ۔ ڈی ایل ٹی ایف سی میٹنگ منعقد کی

by Indian Times
30/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایم ڈی ۔ ڈی ایل ٹی ایف سی میٹنگ منعقد کی
بانڈی پورہ/29مئی/ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے معدنیات کی غیر قانونی نکالنے کے معاملے سے نمٹنے کے لئے آج یہاں ملٹی ڈیپارٹمنٹل ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس سیل ( ایم ڈی۔ ڈی ایل ٹی ایف سی ) کی ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ سیر حاصل بحث و تمحیص میں معمولی معدنیات کے نکالنے کو یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکھنے کے لئے مو¿ثر حکمت عملی اور اقدامات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں ضلع سے متعلق نرخوں پر نظر ثانی کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ضلع میں غیر قانونی کان کنی کی کارروائیوں سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے قدرتی وسائل او رماحولیاتی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی کان کنی سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے درمیان انفورسمنٹ اور کوآرڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مزید نقصان کو روکنے اور ضلع کے نازک ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے فوری کارروائی کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پرڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تینوں سب ڈویژنوں میں غیر قانونی کان کنی کے لئے ’ زیر و ٹالرنس‘ کا طریقہ اِختیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اَفراد کے خلاف متعلقہ ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔کان کنی کے آفیسر کشمیر خورشید احمد اِس موقعہ پر کہا کہ اِس سلسلے میں ریونیو ، جیالوجی اینڈ مائننگ ، پولیس ، جنگلات اور ماحولیات سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی پہلے سے ہی قائم ہے ۔ کمیٹی معمولی معدنیات کے غیر قانونی نکالنے سے نمٹنے اور نظر ثانی شدہ نرخوں کو مو¿ثر طریقے سے عملانے کے لئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔میٹنگ میں ضلع میںمعمولی معدنیات کے نرخوں پر نظر ثانی پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک منصفانہ اور شفاف طریقہ کار کی ضرور ت پر زرو دیا جو شراکت داروں کے مفادات کو مد نظر رکھے۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک ، اے سی آر بانڈی پورہ شبیر احمد ، جے ڈی پلاننگ امتیاز احمد، منرل آفیسر کشمیر ، ڈسٹرکٹ منرل آفیسر ، ایس ایچ او بانڈی پورہ کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَصغر سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

کوئی بھی طاقت جموں وکشمیر کو ترقی کی نئی بلندیاں چھونے سے نہیں روک سکتی:منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
کوئی بھی طاقت جموں وکشمیر کو ترقی کی نئی بلندیاں چھونے سے نہیں روک سکتی:منوج سنہا

کوئی بھی طاقت جموں وکشمیر کو ترقی کی نئی بلندیاں چھونے سے نہیں روک سکتی:منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS