Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

کمشنر سیکرٹری نے سانبہ کے ویر بھومی پارک میں بچوں کے کھیلنے اور جم کے آلا ت کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
16/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کمشنر سیکرٹری نے سانبہ کے ویر بھومی پارک میں بچوں کے کھیلنے اور جم کے آلا ت کا اِفتتاح کیا
سری نگر/انفو/کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز شیخ فیاض احمد نے آج ویر بھومی پارک سانبہ میں بچوں کو کھیلنے اور جم کے آلات کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر پر ڈائریکٹر جنرل فلوری کلچر پارکس اینڈ گارڈنز جموں ایس جتندر سنگھ بھی موجود تھے۔پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے مختلف آلات جیسے سلائیڈر ، جھولے او ررولنگ کیپ نصب کئے گئے ہیں۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے کھیلنے کے نئے آلات جموں صوبے کے 20مختلف پارکوں اور باغات میں 20لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے نصب کرنے کا عمل دو مرحلوں میں ہیں ۔ اُنہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پارکوں اور باغات کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنے میں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔اِس موقعہ پر وار میموریل ویر بھومی پارک سانبہ کمیٹی جس میں ریٹائرڈ پروفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جگدیپ سنگھ ،ریٹائرد زونل ایجوکیشن آفیسر شیو چرن سنگھ ، صدر راجپوت سبھاسانبہ کیپٹن اِندر سنگھ اور صدر وائس آف ایکس سروس مین ضلع سانبہ شامل تھے ،نے کمشنر سیکرتری کو پارک کی مزید ترقی کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا۔کمشنر نے کمیٹی ممبران کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات پر غور و خوض کیا جائے گا اور ان میں سے ہر ایک پر مقررہ وقت میں کارروائی کی جائے گی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر فائنانس فلوری کلچر ہیم کانت پراشر ، ایگزیکٹیو اِنجینئر فلوری کلچر ڈی کے کیتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ پریتی اگر وال ، فلوری کلچر آفیسر جموں سنیل سنگھ ، پی آر آئی ممبران اور محکمہ دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔بعد میں کمشنر سیکرٹری نے فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز جموں نے موجودہ مالی برس میں مکمل ہونے والے مختلف پروجیکٹوں اور ہر پروجیکٹ کے لئے حاصل کی گئی پیش رفت کی تفصیلات پیش کیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ 14.30کروڑ روپے کی رقم جموں خطے میں محکمہ کے مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے کیپکس کے تحت مختص کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی پبلک سکول سری نگر کے طلبا سے اِستفساری گفتگو کی

Next Post

ڈائریکٹر اسٹیٹس نے ریذیڈنشل کمپلیکس کے کام کا معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈائریکٹر اسٹیٹس نے ریذیڈنشل کمپلیکس کے کام کا معائینہ کیا

ڈائریکٹر اسٹیٹس نے ریذیڈنشل کمپلیکس کے کام کا معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS