Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

خواتین ملک کی ترقی میں بہت زیادہ حصہ اَدا کر رہی ہےں/مشیر راجیو رائے بھٹناگر

by Indian Times
22/06/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

خواتین ملک کی ترقی میں بہت زیادہ حصہ اَدا کر رہی ہےں/مشیر راجیو رائے بھٹناگر
سری نگرْ//انفو//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج آئی آئی ایم روہتک کی طرف سے جموںوکشمیر پولی تکنیک کی طالبات کے لئے منعقد کئے گئے ماہانہ اِنٹرن شپ پروگرام کے اِختتامی سیشن سے خطاب کیا۔اِنٹرن شپ پروگرام کااِنعقاد سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر اور آئی آئی ایم روہتک نے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں سری نگر او رجموں کے گورنمنٹ پولی تکنیک کالجوں کی 94طالبات نے 21 مئی سے 21 جون 2023ءتک حصہ لیا،مشیر موصوف نے شرکا¿ اور منتظمین سے عملی طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس اہم تربیتی پروگرام کا مقصد طالبات کے درمیان اِنوویشن ، انکیوبیشن او راَنٹرپرینیور شپ کے خیال کو اُبھارنا تھا جو کسی بھی ترقی پذیر معاشرے کی بنیاد بنتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ،” جموںوکشمیر ایک نئی صبح ، اَمن ، ترقی کا مشاہدہ کر رہاہے اور خواتین کو اِس صبح میں قائدانہ کردار اَداکرنے کی ضرورت ہے۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر میں موجودہ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی اِنتظامیہ خواتین کو بااِختیار بنار ہی ہے اور حکومت نے جموںوکشمیر کی خواتین کی ترقی کے لئے تیجسوینی ، حوصلہ ، اُمید او ردیگر جیسے کئی اَقدامات شروع کئے ہیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِنٹرن شپ پروگرام کے مختلف پہلوﺅں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے بارے میں اَپنی رائے دیتے ہوئے اِن با صلاحیت نوجوان خواتین کی طرف سے نمایاں پیش رفت ، حوصلہ اَفزائی اور اعتماد کا مشاہدہ کرنا خوشی کی بات ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس تربیتی پروگرام میں سیکھی گئی مہارت اور کاروباری ذہانت اِن لڑکیوں کی کاروباری سفر کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گی۔اِختتامی سیشن کے دوران کئی شرکا¿ نے اِس اِنٹرن شپ پروگرام کے بارے میں اَپنے تجربات بھی شیئر کئے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ ایک ماہ طویل اِنٹرن شپ ٹریننگ ماڈیول کے دوران شُرکا¿ کو اِنٹرپرینیور شپ کے مختلف پہلوﺅں جیسے اَنٹرپرینیورشپ او ربزنس مینجمنٹ کا تعارف ، مواقع کی تشخیص ، مارکیٹوں کی شناخت ، ضروریات اور منصوبہ بندی ، آئیڈیا کی پچنگ ، ٹیسٹنگ اور پروٹوٹا ئپنگ ، بزنس رجسٹریشن اور ہندستانی کاروباری قوانین کو سمجھنا شامل ہیں۔پروگرام کے شُرکا¿ کو آئی آئی ایم فیکلٹی ، مختلف کاروباری شعبوں کے مہمان مقررین کے ساتھ اِستفساری گفتگو کرنے کے علاوہ کاروباری سائٹس کا دورہ کرنے اور مختلف کاروباروں کے کام کے بارے میں علم حاصل کرنے کا موقعہ بھی دیا گیا ۔ مزید برآں، ہر شریک کو ایک سٹارٹ اَپ پروجیکٹ جمع کرنے کا موقعہ بھی دیا جائے گا او رآئی آئی ایم فیکلٹی سے منتخب کئے جانے والے بہترین پروجیکٹ کے لئے اِنسٹی چیوٹ کی طرف سے مکمل طو رپر فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یوگا ذہنی اور جسم کے مربوط کاری کےلئے کلیدی اہمیت کا حامل / چیف جسٹس

Next Post

یوگا اِنسانیت کیلئے ہندوستان کا عظیم ترین تحفہ لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
یوگا اِنسانیت کیلئے ہندوستان کا عظیم ترین تحفہ لیفٹیننٹ گورنر

یوگا اِنسانیت کیلئے ہندوستان کا عظیم ترین تحفہ لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS