منڈی پونچھ کا پارٹی وفد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی
سرینگر/11جولائی /اپنی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری، جموں، ریاض آتش پونچھ ضلع کے منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے لیڈران اور سینئر کارکنان پر مشتمل ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے سرینگر میں پارٹی قائد سید محمد الطاف بخاری سے ملاقی ہوئے۔اراکینِ وفد نے بعض پارٹی امور پر بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ سید محمد الطاف بخاری کو ضلع پونچھ میں عوام کو درپیش پیس اہم مسائل اور شکایات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ عوامی مسائل بنیادی افراسٹکچر کی قلت اور متعلقہ افسران کی غفلت شعاری کا نتیجہ ہیں۔وفد نے سید محمد الطاف بخاری کو آگاہ کیا کہ مقامی باشندوں نے پونچھ کے راج پورہ علاقے میں ایک ڈگری کالج کی تعمیر کےلئے قطعہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔ اس ضمن میں منصوبے کو حکومتی منظوری کے باوجود اب تک عملی طور پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے جبکہ حکومت بخوبی واقف ہے کہ ایک ڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ یہاں کے لوگ طویل عرصے سے کررہے ہیں۔وفد نے اپنی پارٹی کے سربراہ کو یہ بھی بتایا کہ پونچھ میں لوگوں کو معقول طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ یہاں طبی شعبے کےلئے مطلوبہ انفراسٹکچر موجود نہیں ہے۔ اراکینِ وفد نے پارٹی رہنما کو بتایا کہ پونچھ میں طبی شعبے کو ضرورت کے مطابق ڈیولپ کرنے کےلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔علاوہ اسکے وفد نے سید محمد الطاف بخاری کو جانکاری دی کہ حالیہ سیلاب میں پونچھ کے کئی علاقوں میں زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی لوگوں کے مکانات اور د±کانیں ڈھہ گئیں۔ نتیجے کے طور پر اس تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کئی لوگ اپنے گھروں اور تجارت سے محروم ہوگئے ہیں۔ وفد نے متاثرین کو ا±ن کے نقصانات کا مناسب معاوضہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی وفد کو بغور س±نا اور اسے یقین دلایا کہ ان کی طرف سے ا±بھارے گئے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کرانے کےلئے ان مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔






