Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سید محمد الطاف بخاری نے چرار شریف میں حضرت شیخ نورالدین نورانی کی زیارت گاہ پر حاضری دی

by Indian Times
24/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سید محمد الطاف بخاری نے چرار شریف میں حضرت شیخ نورالدین نورانی کی زیارت گاہ پر حاضری دی
سرینگر/23اگست/ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے شیخ العالم حضرت شیخ نورالدین نورانی کی درگاہ، واقع چرار شریف، پر حاضری دی۔ا±ن کے ہمراہ پارٹی کے سرکردہ لیڈران بشمول سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر عثمان مجید، جنرل سکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، پارٹی کے ترجمان اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر سید فاروق اندرابی، چرار شریف حلقہ انتخاب کے پارٹی انچارج مشتاق زوہامی، زاہد حسین جان، اور دیگر اشخاص تھے۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری نے اس موقعے پر جموں و کشمیر میں دائمی امن و استحکام اور عوام میں ہم آہنگی کے لیے دعا کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ بھی اس خطے کے امن و استحکام کےلئے اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہوں۔اس موقعے پر لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”حضرت شیخ نورالدین نورانی نے ہمیں دین کے روحانی پہلو سے آشنا کرنے کے ساتھ ساتھ امن و سکون اور ہم آہنگی و بھائی چارے کی زندگی جینے کا ہنر سکھایا ہے۔ خود انہوں نے اپنی پوری زندگی تقویٰ اور روحانیت سے مزئین سفر میں گزاری۔ اس لئے ہمیں شیخ العام کی تعلیمات کو مکمل طور پر اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیاں بھی امن و سکون سے مزئین ہوں۔“انہوں نے مزید کہا، ”اپنے معاشرے میں ہم مزید بد امنی اور عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ہمیں اپنے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے یہاں پائیدار امن کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہر ایک کو جموں اور خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا اور کوشش کرنی ہوگی۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

2014 سے پہلے گھوٹالوں اور بدعنوانی کا دور تھا / وزیر اعظم مودی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے شیو کھوری کے پوتر مندر کی بحالی کیلئے اِی۔سنگ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے شیو کھوری کے پوتر مندر کی بحالی کیلئے اِی۔سنگ بنیاد رکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے شیو کھوری کے پوتر مندر کی بحالی کیلئے اِی۔سنگ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS