Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے رام بن کا دورہ کیا

by Indian Times
29/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے رام بن کا دورہ کیا
رام بن…..انفو….چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ پر چار گلیاروں کے جاری کاموں کی پیش رفت کی نگرانی کرنے کی کوشش میں آج بانہال اور رام بن کے درمیان تمام اہم حصوں اور ضلع میں فلیگ شپ پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ بھی منعقد کی۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران قاضی گنڈ اور ناشری ٹنلوں کے درمیان 66 کلومیٹر طویل سڑک کو دو طرفہ بنانے کے لئے محکمہ ٹریفک کو اَپنی ہدایت کا اعادہ کیا جو ایل ایم ویز او رایچ ایم ویز کے لئے جو 4ایکسل سے نیچے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایچ ایم ویز جو 4 ایکسل سے اوپر ہیں محکمہ ٹریفک کے طے شدہ منصوبے کے مطابق مدت کے دوران چلائیں۔اِس سے بہت زیادہ راحت ملنے کی اُمید ہے کیوں کہ اس سے مستقبل میں قاضی گنڈ اور بان ٹول پلازہ پر زبردستی روک لگانے کا خاتمہ ہو جائے گا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی سنجیوورما، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، اِنسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک بھیم سین ٹوٹی ، ڈی کے آڑ اور ٹریفک رنیج جموں کے ڈی آئی جیز ، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن او رایس ایس پی این ایث ڈبلیو ، آر او این ایچ اے آئی کے علاوہ مختلف محکموں کے کئی سینئر اَفسران بھی موجو دتھے۔چیف سیکرٹری نے اَپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 2.3 کلومیٹر بانہال وائڈکٹ پر کام کی پیش رفت کا معائینہ کیا جو بانہال شہر کو بائی پاس کرے گا اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار ٹرانسپورٹیشن میں سہولیت فراہم کرے گا۔اُنہوں نے این ایچ اے آئی پر زو ردیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ پروجیکٹ پر کام اس برس دسمبر تک مکمل ہو جائے ۔اُنہوں نے این ایچ اے آئی کو بائی پاس مکمل ہونے تک بانہال مارکیٹ کی طرف جانے والی لنک روڈ کو بلیک ٹاپ کرنے کی مستقل ہدایات بھی دیں۔اِس سے قبل چیف سیکرٹری نے بانہال ایکسپریس وے پر لمبرمیں رُکا اور وادی کشمیر سے جموںاور ملک کے باقی حصوں کی طرف پھلوں سے لدے ٹرکوں کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے شری اَمرناتھ جی یاترا۔2023ءکے حوالے اور ٹیک اوور سائٹ کو ٹرک ہولڈنگ ائیریا کے طور پر اِستعمال کرنے کی ہدایات دیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کرنے پر زو ردیتے ہوئے ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی سے کہا کہ وہ 6.2 کلومیٹر شیر بی بی وایا ڈکٹ ، ٹنل 4۔ٹی، 4.2 کلو میٹر ڈگڈول ٹوئن ٹیوب او ررام بن فلائی اوور کے اِضافی دو ٹیوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ نیا بنیادی ڈھانچہ سری نگر اور جموں کے درمیان سفر کے وقت میں مزید کمی کرے گا۔ اُنہوں نے این ایچ اے آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ٹی۔ 3اور ٹی۔5 کے درمیان ایچ ایم ویز کی بغیر کسی پریشانی کے دو طرفہ ٹرانسپورٹیشن کے اِمکانات تلاش کریے۔اِس برس شری امرناتھ جی یاترا۔2023ءکے دوران جولائی کے پہلے ہفتے میں مسلسل بارشوں کے بعد ٹی۔3اور ٹی۔5 کے درمیان سڑک بند ہو گئی تھی۔ این ایچ اے آئی نے گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن کو بحال کرنے کے لئے ایک عارضی ریمپ تیار کیا تھا۔ چیف سیکرٹری نے این ایچ اے آئی کو میجر کوٹ کے قریب ٹی ۔5 وائڈ کٹ اور اَنڈر پاس کو مقررہ وقت کے اَندر مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔بعد میں چیف سیکرٹری ضلع اِنتظامی کمپلیکس رام بن کے کانفرنس ہال پہنچے جہاں اُنہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ڈسٹرکٹ کیپکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا جس میں ائیریا ڈیولپمنٹ فنڈ ( پی آر آئی ، ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی گرانتس) اور مرکزی معاونت والی سکیموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے فلیگ شپ جل جیون مشن پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام الاٹ شدہ کام زمین پر شروع کئے جائیں تاکہ ہدف بنائے گئے 57,600 گھرانوں کو فنکشنل ہینڈ ٹیپ کنکشن فراہم کئے جائیں ۔چیف سیکرٹری نے ضلع میں ایف ایچ ٹی سی کی پیداوار کی سست رفتار پر تشویش کا اِظہار کیا او رسکیم کو پورا کرنے کے لئے اگلے تین ماہ کے لئے 7000 ایف ایچ ٹی سی ماہانہ کے ہدف کو دوبارہ طے کیا۔ چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو یہ بھی ہدایت دیکہ وہ پانی سمیتوں ، پی آر آئی ، آنگ واڑی کارکنان، آشا کار کنوں او رعام لوگوں جیسے اَصولی شراکت داروں کو مربوط کر کے ضلع میں آئی ایس اے کی سرگرمیوں کو تیز کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں 262کاموں سمیت تمام 88سکیموں کو ٹینڈر اور الاٹ کیا گیا ہے چیف سیکرٹری نے پی آر آئیز کے درمیان فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس کی تقسیم پر زور دیا تاکہ پنچایت سطح پر پانی کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ کی جائے ۔اُنہوں نے جل جیون مشن ڈیش بورڈ پر پیرامیٹروں کی سخت نگرانی پر بھی زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سیکرٹری کو کیپکس بجٹ کے اشارے پر یقین دِلایا کہ ضلع مختلف اجزا¿ کے تحت 2,607 کاموں کا ہدف حاصل کر ے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 2,100 سے زائد کاموں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں جن میں سے 393 مکمل ہو چکے ہیں۔چیف سیکرٹری نے ضلع کے تعلیمی شعبے میں اہم خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ اَپر پرائمری او رہائیر سکینڈری سطح پر طلباءکے دراپ آﺅٹ کی شرح کو کم کرنے کے لئے اَقدامات کریں ۔ اُنہوں نے تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے ایسے تمام سکولوں کی عمارتوں کی فہرست کا اشتراک کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں جنہیں یا تو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے یا جن کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر مہتا نے ایسے تمام اسکولوں کی عمارتوں کی فہرست کا اشتراک کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں جنہیں یا تو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے یا جن کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ ایسے 140 سکولوں کی فہرست محکمہ تعلیم کے ساتھ شیئر کی گئی ہے جن کی مرمت اور تزئین و آرائش کی ضرورت ہے تاکہ طلباءاور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے پوشن ابھیان میں جموں و کشمیر یوٹی میں ضلع کے نمبر 1 رینک حاصل ہونے پر تعریف کی ۔بعد ازاںضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سیکرٹری کو پی ایم جی ایس وائی، پی ڈبلیو ڈی اورنبارڈ سیکٹر کے تحت سڑکوں کے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے معیاری کام اور ٹھیکیداروں کی ڈیفیکٹ لیبلٹی پیریڈ پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔ چیف سیکرٹری نے آیوشمان بھارت/صحت سکیم، جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ، قومی دیہی روزی روٹی مشن، منریگا اورپی ایم اے وائی ۔جی /یوکی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے صاف اور شفاف انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لئے افسران پر زور دیتے ہوئے تمام محکموں کو سرکاری فائلوں کی بروقت ای-آفس پلیٹ فارم پر آن بورڈ کرنے کی ہدایات دیں۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مزید ہدایت دی کہ وہ آن بورڈنگ سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ فلیگ کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ ضلع میں 512 خدمات بشمول اہم ریونیو خدمات پہلے ہی آن لائن موڈ میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے چیئر کو مزید بتایا کہ 31 اگست 2023 ءسے ڈیجیٹل جے اینڈ کے ہفتہ 2023 ءکو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔بعد میں چیف سیکرٹری نے چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان کی قیادت میں ضلعی ترقیاتی کونسل کے ممبران میونسپل کونسل رام بن سے بھی ملاقات کی ۔ چیف سیکرٹری نے پی آر آئیز سے مختلف یاد داشتیں وصول کرتے ہوئے اُنہیں اُٹھائے گئے مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری نامے کئے تقسیم

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں شینا کلچرل سینٹر” شِنن میراث“ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں شینا کلچرل سینٹر” شِنن میراث“ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں شینا کلچرل سینٹر” شِنن میراث“ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS