Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

 کھارین رینگہ زبل میں بیداری کیمپ کا انعقاد

by Indian Times
16/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 کھارین رینگہ زبل میں بیداری کیمپ کا انعقاد
بڈگام/ستمبر 15/اے این ایس
ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن بڈگام نے اے این ایس کے تعاون سے ضلع بڈگام کے علاقے کھارین رینگہ زبل میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں تنظیم کی خواتین ونگ نے بھی شرکت کی۔ ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن بڈگام کے صدر اور اے این ایس کے منیجنگ ایڈیٹر عمران بڈھانہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن بڈگام کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور لوگوں کو بتایا کہ ہم اپنی آواز کیسے اٹھا سکتے ہیں۔ لوگوں کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی، مقامی لوگوں نے ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بہت سے مسائل بتائے جن میں سڑک کی خستہ حالی، محکمہ صحت ،محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے پائپ لائنیں نہ بچھانے کی شکایت وغیرہ شامل ہے ،وہیں عمران بڈھانہ نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ کے مسئلہ کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن بڈگام کے باقی ممبران بشمول آرگنائزر بلال جہارہ، نائب صدر منظور جہارہ اور ترجمان اعجاز جہارہ، خواتین ونگ کی نائب صدر زرینہ بانو اور آرگنائزر شہناز گل نے بھی خطاب کیا, اور TSAK کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں عمران بڈھانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ پروگرام بڈگام ضلع کے ان تمام علاقوں میں کریں گے جن پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ قوم کی آواز کو بلند کرنے اور اپنی قوم کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے انہوں نے طلباءسے اپیل کی کہ وہ ٹرائبل اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن بڈگام میں شامل ہوں تاکہ وہ ہمیں اپنے مسائل بتا سکیں اور انہیں کسی حد تک حل کیا جاسکے،عمران بڈھانہ نے شرکا کو 17 ستمبر کو سری نگر میں منعقد ہونے والے ماہ پنچایت میں آنے کی دعوت۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر جموں قومی شاہراہ پرسینئر آفیسران کی نقل وحمل کے دوران نجی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا / اے ڈی جی پی وجے کمار

Next Post

اپنی پارٹی نے کینڈل مارچ نکالا،شہید سیکورٹی افسران کو خراج عقیدت پیش

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اپنی پارٹی نے کینڈل مارچ نکالا،شہید سیکورٹی افسران کو خراج عقیدت پیش

اپنی پارٹی نے کینڈل مارچ نکالا،شہید سیکورٹی افسران کو خراج عقیدت پیش

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS